دنیا

غزہ میں تباہی کا حمایتی امریکی اداکار لاس اینجلس آگ میں‌اپنا گھر جلتا دیکھ کر رو پڑا

لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک 11 افراد کے جاں بحق ہونے، 10 ہزار سے زائد عمارتوں کے خاکستر ہونے کی اطلاعات ہے۔ ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکےہیں جبکہ مزید دو لاکھ افراد کسی بھی وقت علاقہ چھوڑنے کے خدشے پر ہیں کیونکہ آگ پھیلی جارہی ہے۔
جہاں فائر فائٹرز آگ بھجانے کیلئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں وہیں پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ اس بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ اور اسکے پھیلاؤ میں کیا کوئی سازش تو شامل نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے آتش زنی کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

لاس اینجلس آگ اور جیمز ووڈز کا گھر:

لاس اینجلس میں لگنے والی اس آگ کی خبر بھی جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پہنچ گئی ہے جہاں اسے مختلف نظر سے دیکھا جارہا ہے۔مسلم دنیا میں اس کو غزہ کی معاملے سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے جہاں لوگ سوشل میڈیا پر برملاء اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکہ غزہ میں آگ لگانے کا سہولت کار رہا ہے اور اب قدرت کا نظام دیکھیں کو وہ خود آگ کی لپیٹ میں ہے۔
اس سارے معاملے میں امریکی اداکار جیمز ووڈز کے پرانے ٹویٹ وائرل ہو رہے ہیں جس میں انہوں نے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا دفاع کیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز جب لاس اینجلس میں آگ بڑھک اٹھی تو اس میں جیمز ووڈز کا گھربھی لپیٹ میں آنے کی خبریں تھیں۔ وہ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے رہے تھے جس کے دوران وہ اپنے گھر کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔

مزید پڑھیں:‌جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ، 176 افراد ہلاک؛ بین الاقوامی میڈیا

77 سالہ ووڈز نے سی این این کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا کے پیسیفک پیلیسیڈس کے پڑوس میں اپنے گھر سے محروم ہو گئے کیونکہ اس علاقے میں تباہ کن جنگل کی آگ پھیل گئی۔ ووڈز نے کہا کہ ان کی بیوی کی 8 سالہ بھانجی نے اپنے گھر کی تعمیر نو میں مدد کے لیے اپنے گللک کی پیشکش کی۔
اگرچہ بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں اپنے گھر کی ویڈیو لگاتے ہوئے لکھا کہ معجزہ ہوگیا ہے کیونکہ ہمارا گھر، جس کے بارے میں ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے، اب بھی کھڑا ہے۔
تاہم اپنے گھر کی صرف خبر سن کر وہ جس طرح نشریات کے دوران رونے لگ گئے تو ان سے سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ اپنا گھر جلتا دیکھ کر کیسا لگ رہا ہے؟
یوں غزہ میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پورے غزہ کو تباہ و برباد کرنے پر مطمئن دکھائی دینے اور اسکے حق میں سامنے والے والے جیمز ووڈز صرف اپنے گھر کی جلنے کی خبر سن کر ہی آبدیدہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button