کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کے طور پر، ہم سب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ حال ہی میں ون ڈے میں اللہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کے لیے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے۔ اور ہم بے تابی سے منتظر ہیں۔
پی سی بی پریس ریلیز کے مطابق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے اور ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
ون ڈے کپتان بولے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان 28 سالوں میں اپنے ساحلوں پر پہلے آئی سی سی ایونٹ کا خیرمقدم کرتا ہے۔خاص طور پر چونکہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں تو ہم اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:‌صائم ایوب بمقابلہ فخرزمان

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھ اکہ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین نہ صرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج آٹھ ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 10 مارچ تک کرے گی۔ یہ میچز پاکستان کے تین مقامات راولپنڈی، کراچی اور لاہور پر کھیلے جائیں گے جبکہ کم از کم چار میچز کی میزبانی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔
کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تین تین گروپ میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کم از کم چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ تمام میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button