بھارتی شہری روسی فوج میں کیوں بھرتی ہورہےہیں؟

یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کے اتحادی کی طور پر کام کرنے والے ملک بھارت کے شہری اب روسی فوج میں بھرتی ہونے لگے۔ دو سال قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے انڈیا روس کا حمایتی بن کر سامنے آیا ہے جہاں اس نے روسی حملے کی کسی طور مذمت نہیں کی ہے۔ تاہم اب بھارتی شہری روسی فوج میں بھرتی ہونے لگے ہیں جو کہ ایک تشویشناک عمل ہے کیونکہ کشمیر کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث بھارت کا ایک نئی جنگ میں کودنا دو سال میں جاری اس جنگ کو مزید ہوا دے سکتا ہے۔
تاہم بھارتی شہریوں کی روسی فوج میں بھرتی حکومتی سطح پر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکورٹی حکام نے ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے جو شہریوں کو روسی فوج میں اور یوکرین کی خلاف لڑنے کیلئے بھرتی کراتے ہیں۔
خبر رساں ادارروں کے مطابق اس جنگ میں اب تک دو انڈین فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بھرتی کیئے جانے والے بھارتی شہریوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں جھوٹے وعدے کر کے یہاں لایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے حامی کھلاڑی نے کیسے اسلام قبول کیا؟
انڈیا کے سینٹرل بیورآف انویسٹی گیشن کے مطابق ایک چھاپے میں متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کے پیشے کے اعتبار سے انسانی سمگلر ہیں۔ یہ اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے روس میں بہت زیادہ تنخواہ کے جھانسے پر ملازمت کر وعدے کیا جاتا ہے۔
تاہم روس پہنچ کر انہیں فوجی تربیت دے کر یوکرین کے خلاف جنگ میں اگلے مورچوں پر تعینات کر دیا جاتا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں غیر عسکری ملازمنت کا جھانسہ دے کرروس لایا جاتا ہے جہاں انکے فوجی تربیت کر کے اگلے موروچوں پر بھیج دیاجاتا ہے اور اسکے عوض روس کا پاسپورٹ دینے اوربھاری تنخواہ دینے جیسے وعدے کیئے جاتے ہیں۔
انڈیا تیزی سے معاشی ترقی پر گامزن ہے تاہم روزگار کے مواقعوں کے حوالے سے یہاں حالات پاکستان سے کچھ مختلف نہیں۔ لیکن اب بھارتی شہریوں کا روسی فوج میں بھرتی کیا جانا ایک تشویشناک عمل ہے جو بھارت کا جنگ آلود چہرہ دنیا کے سامنے مزید گدلا کر سکتا ہے اسلیئے اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو سامنے آکر معاملات سنبھالنا پڑے۔
2 Comments