فلم تارے زمین پر کا دوسرا پارٹ آرہا ہے؟

مشہور فلم تارے زمین پر میں اشان اوستھی کا کردار نبھانے والے چائلڈ سٹار درشیل سفاری نے اپنے مینٹور عامر خان کے ساتھ اپنے انسٹا گرام پر ایک امیچ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ہم 16 سال بعد مل رہے ہیں جس پر میں جذباتی اور پر جوش ہوں۔
ننھے اشان اوستھی سے ایک نوجوان ہیرو کا روپ دھارنے والے درشیل سفاری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور یہ تصویر بہت وائرل بھی ہورہی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی اس تصویر میں 4 دن بعد کچھ سرپرائز دینے کا کہا اور ساتھ عامر خان کو اپنا مینٹور قرار دیتے ہوئے محبت کا بھی اظہار کیا۔
درشیل سفاری کے اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ آخر کیا سرپرائز آنے کو ہے؟ اس پر لوگ سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں جس میں قیاس آرائیاں اور دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان سپرائز دینے کوتیار
کچھ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے دونوں سٹار اگر دوبارہ مل رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ تارے زمین پر کا سیکوئل لانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کا نام ستارے زمین پر ہو گا۔ تاہم نوجوان اداکار کی چند دن قبل لگائی گئی ایک پوسٹ سے گمان گزرتا ہےکہ شاید کسی اشتہار کی شوٹنگ جاری ہے۔فلم تارے زمین پر کا سیکوئل یا کوئی اشتہار ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور شائقین کو سفاری کی چار دن کی ڈیڈ لائن کے اختتام کا انتظار کرنا ہوگا۔
اس سے قبل عامر خان بھی گزشتہ سال ایک موقع پر ہنٹ دے چکےہیں جس میں انہوں نے ایک نئی فلم ستارے زمین پر کے آنے کی خبر دی تھی۔ دسمبر 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم تارے زمین پر نے شاندار کامیابی سمیٹی تھی اور اس فلم نے تقریباً 1.35 بلین روپے کمائے۔
One Comment