آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد رضوان کپتان، سلمان علی آغا نائب کپتان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین پلیئنگ الیون میںشامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو میلبورین میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ ایڈیلیڈ میں 8 نومبر کو جبکہ تیسرا ون ڈے میچ پرتھ میں 10نومبر کو صبح ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
تین ون ڈے میچز کے علاوہ دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی میچز میں بھی مدمقابل آئیں گیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ممبر یہاں پر موجود ہیں۔ ہمیں ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھلا کے آگے بڑھنا ہے۔
مزید پڑھیں:فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ عمران خان؟
انہوں نے پلیئنگ الیون میں ٹیم آفیشلز کی مشاورت کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی رائے لیتے ہیں یہاں تک کہ نوجوان کھلاڑیوں سے بھی۔
محمد رضوان کا کہنا ہےکہ بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس پاکستان کیلئے اہم رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں پر برا وقت آتا رہتا ہے ۔ بابر اور شاہین اس عمل سے آگاہ ہیں اور انہیں جتنا ہوسکا سپورٹ کروں گا۔
دوسری جانب ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والے سپر سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے مقررہ 6 اوورز میں 107 رنز بنائے۔ پاکستان نے آصف علی اور اخلاق احمد کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔