صحتمتفرق

دوا بھی غذا بھی، لونگ کے پانی کے حیرت انگیز فوائد

یوں تو سادہ  صاف پانی ہی قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔  لیکن بعض اوقات سادہ پانی کے اندر چند قدرتی اجزاء شامل کرنے سے یہی پانی غذا بھی بن جاتا ہے اور دوا بھی۔

یوں تو سادہ  صاف پانی ہی قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔  لیکن بعض اوقات سادہ پانی کے اندر چند قدرتی اجزاء شامل کرنے سے یہی پانی غذا بھی بن جاتا ہے اور دوا بھی۔

دنیا میں آج  کل ایک ایسے ہی خاص پانی پر تحقیق ہو رہی ہے جسے کلوو واٹر (Clove Water) یعنی کہ لونگ کا پانی کہا جاتا ہے۔

لونگ کے پانی کے بیشتر فوائد ہیں۔ آئیے طبی تحقیق کی روشنی میں لونگ کے پانی کے چند فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

نظام انہضام کی بہتری کا ضامن کلوو واٹر (Clove Water ):

 

کلوو واٹر (Clove Water)  یعنی کہ لونگ کا پانی نظام انہضام اور پیٹ کی بیماریوں کے لیے بہترین دوا ہے۔   یہ بد ہضمی پیٹ میں گیس اور اپھارے پن جیسے مسائل کو کم کرتا ہے۔

 

سوزش میں کمی:

 

لونگ کے پانی میں اینٹی انفلمیٹری (Anti- inflammatory )  خصوصیات ہوتی ہیں یعنی کہ سوزش کو کم کرنے والی   خصوصیات۔

ان خصوصیات کی وجہ سے لونگ کا پنی جسم کے کسی بھی حصے میں سوزش خصوصا جوڑوں اور پٹھوں کی سوجن اور درد کی کمی کی وجہ بنتا ہے۔

 

جراثیم کش خصوصیات:

 

لونگ  کا پانی اپنے اندر اینٹی بیکٹیریل (Anti-Bacterial  ( خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ یہ جسم کے اندر سے بیکٹیریا کی نشونما کو روکتا ہے۔

یہ مسوڑوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے جس سے وہ لوگ جن کے منہ سے بدبو آتی ہے وہ ختم ہو سکتی ہے۔

لونگ کے پانی  میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ(Anti-oxidant )  قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں جو انفیکشن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 

نیند کی کمی کا علاج:

رات کے وقت لونگ کے پانی کا استعمال دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔

دماغ کے سکون سے قدرتی طور پر نیند آتی ہے اور اس سے بے خوابی یعنی کہ انسومنیا (Insomnia) کا علاج ممکن ہوتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: اینٹی بائیوٹک ادویات پاکستان میں غیر مؤثر کیوں ہوتی جارہی ہیں؟

بلڈ شوگر کو متوازن بنانا:

ایسے مریض جن کے بلڈ شوگر کی سطح متوازن نہیں رہتی اور بار بار اوپر نیچے ہوتا رہتی ہے یا وہ مریض اسے لونگ کے پانی سے بہتر بنا سکتے ہیں۔

اسی طرح  انسولین مزاحمت (Insulin Resistance)  جیسے مسائل کے لیے لونگ کا پانی ایک بہترین دوا ہے۔

 

جلد کو بہتر بنا کر قدرتی نکھار لانا:

 

آجکل لوگ اپنی جلد کو لے کر بہت زیادہ حساس ہیں اور اس کے لیے طرح طرح کی مصنوعات  کا استعمال کرتے ہیں ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف یہ سادہ سا نسخہ  یعنی کہ لونگ کا پانی آپ  کی جلد کو صاف کرنے اور اس پر قدرتی نکھار لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی طرح یہ جلد کے دانوں یعنی کہ ایکنی (Acne) کے خلاف لڑنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔

 

لونگ کا پانی کیسے بنایا جائے؟

 

لونگ کا پانی بنانے کیلئے 4 سے 5 دانے بڑے لونگ کے لے کر انہیں ایک گلاس پانی میں اچھی طرح ابال لیں۔

اس کے بعد پانی کو ٹھنڈا کریں اور اس میں شہید اور لیموں ملا کر پی لیں۔

کچھ ماہرین غذائیات اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ لونگ کے پانی سے بچ جانے والے لونگ چبا کر کھا لئے جائیں تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button