انتخابات 2024پاکستان

حکومت بنانے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے خلاف بڑی کارروائی

الیکشن میں 180 کے قریب سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ان کو جن حلقوں میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے ان حلقوں کے فارم 45 ان کے پاس موجود ہیں جنہیں عوام، مقامی میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا کو بھی مہیا کیا جائے گا۔
ایسی ہی ایک کوشش میں پاکستان تحریک انصاف نے چند حلقوں کے فارم 45 اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیئے۔ تاہم حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کو بلاک کر دیا گیا۔
اس وقت پاکستان میں ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف ہیں جو کہ اچھی شہرت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم نگران حکومت میں شمولیت کے بعد سے ان کے زیر اثر چلنے والی منسٹری نے گزشتہ چند ماہ میں صرف ایک جماعت پی ٹی آئی کے خلاف کئی کارروائیاں کی گئیں جن میں ویب سائٹس کا بند کرنا اور ورچوئل جلسوں کے دوران انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلییٹ فارمز کو بلاک کرنا۔

مزید پڑھیں: ن لیگ ، اےاین پی کے امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں‌آگئے

ویب سائٹ بلاک کرنے پر پی ٹی آئی نے سخت ردعمل دیا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر جبران الیاس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نگران وزیر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس پر وضاحت پیش کریں گے؟ آپ پاکستان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

تاہم پی ٹی آئی نے ویب سائٹ بلاک کرنے کا بھی حل نکال لیا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے گوگل ڈرائیو پر فائلز اپلوڈ کرتے ہوئے لنک سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ فارم 45 کی گوگل ڈرائیو کا لنک شیئر کرتےہوئے جبران الیاس نے ڈاکٹر عمر سیف ، اور پی ٹی اے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے اب آپ گوگل کو بلاک کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔
یوں حکومت بنانے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی جبری وفاداریاں تبدیل کرانے کے ساتھ ساتھ دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button