کھیل

مریم نواز نے محمد عامر کا بڑا مسئلہ حل کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ گلینڈی ایٹر زکی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کا بڑا مسئلہ حل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 فروری کو پی ایس ایل کے میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں محمد عامر کی فیملی کو انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے باکس سے باہر نکال دیا۔ انتظامیہ نے عمرامین اور معین خان کی فیملی سے بھی یہی برتاؤ کیا۔
محمد عامر نے انتظامیہ کے اس برتاؤ پر سوشل میڈیا پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 26 فروری کو اپنے ٹویٹ میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں ڈپٹی کمشنر ملتان کے رویے سے سخت نالاں ہوں جنہوں نے متکبرانہ انداز میں گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے میری فیملی کے ساتھ بد سلوکی کی اور انہیں بلاجواز باہر نکال دیا۔ طاقت کا یہ غلط استعمال ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مریم نواز اس پر ایکشن لیں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9 سے پاکستان کو کونسا نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے؟

تاہم اب مریم نواز نے سٹار کرکٹر کو کال کر کے واقعہ کی تفصیلات لینے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ملتان کو عامر کی شکایات دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

محمد عامر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ میں مریم نواز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ملتان اسٹیڈیم میں ہونے والے واقعے پر ایکشن لیا اور اپنے قیمتی وقت سے میرے لیئے ٹائم نکال کر کال کی۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے اور وہ اس ایکشن پر مریم نواز کے شکرگزار ہیں اور انکے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔محمد عامر اس سیزن میں کوئٹہ گلینڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 8 سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button