عماد وسیم نے ٹیم کو جان بوجھ کر ہروایا؟ بڑی سازش پکڑی گئی

سرپرائز دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پھر اپنے شائقین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ابتدائی طور پر اچھی باؤلنگ کرتے ہوئے انڈین ٹیم کو 119 رنز تک محدود کر دیا۔
120 رنز کا تعاقب کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ 57 رنز پر صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ تھے۔ چند چوکے اور چھکے میچ کو 17 ، 18 ویں اوور میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام کر دیتی۔
تاہم ٹی ٹونٹی میچ کو ٹیسٹ بنا کر کھیلنے اور پچ پر کھڑا رہ کر کچھ نہ کرنے کی عادت نے پاکستانی ٹیم کو لے ڈوبی۔ یوں تو انڈیا سے ہار ساری ٹیم کا مجموعی عمل ہے لیکن عماد وسیم کے حوالے سے سابق کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر پاکستانی ٹیم کی ہار میں کردار ادا کیا ہے۔
نجی نیوز چینل پر سپورٹس شو میں انضمام الحق کے ساتھ بطور پینلسٹ شرکت کرنے والے سلیم ملک نے انکشاف کیا کہ عماد وسیم نے جان بوجھ کر میچ ہروایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آؤٹ بھی نہیں ہوا اور اوریج بھی بڑھاتا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے موقع پر انسان رسک لیتا ہے تا کہ اگر آؤٹ بھی ہو جائے تو پچھلے آنے والے کو موقع مل سکے۔
مزید پڑھیں: کیاپاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے تیار ہے؟
اس پر اینکر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اتنے عرصے سے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے خود استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔لیکن انہیں زبردستی واپس لا کر کھلایا گیا اور ورلڈکپ سے قبل ان کی کارکردگی کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
عماد وسیم کے فٹنس پر بھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ انکی پسلیوں میں تکلیف بتائی جارہی تھی تاہم میچ سے قبل انہیں فٹ قرار دے کر میچ کھلا دیا گیا جو بری کارکردگی کی ممکنہ وجہ ہوسکتاہے۔
دوسری جانب آخری دو گیندوں پر اچھی ہٹ لگانے والے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ احمد منصور نے لکھا کہ: نسیم شاہ نے ثابت کر دیا عماد وسیم کو روہت شرما جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہونے دے رہا تھا۔۔۔۔۔اور بالرز کو کہہ رہا تھا۔۔۔ مس کراؤ۔۔ آؤٹ نہ کرنا۔ آؤٹ نہ کر
2 Comments