سائنس اور ٹیکنالوجی

ٌپاکستان میں ٹیک بزنس کیلئے 5 منفرد آئیڈیاز

پاکستان میں ٹیک بزنس کا رحجان کورونا کے دور سے بڑھا ہے جس میں ہر سال مزید اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں ٹیک (ٹیکنالوجی) کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے جو تکنیکی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور نئی سوچ کے ساتھ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔

یہ نسل پہلے ہی ڈیجیٹل فیلڈ میں کامیابی کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔ اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان میں رہتے ہوئے وہ کونسے 5 ٹیک بزنس ہیں جو آپ باآسانی کر سکتے ہیں۔

 

پاکستان میں رہتے ہوئے پانچ منفرد ٹیک بزنس آئیڈیاز:

 

یہاں ہم 05  بہترین ٹیک بزنس آئیڈیاز کی تفصیل پیش کر رہے ہیں، جو پاکستان میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور آپ کو خودمختار بنانے میں مدد دے سکتے ہیں:

 

سائبر سیکورٹی کی خدمات:

 

ڈیجیٹل دنیا میں سائبر حملوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، اور کاروباری ادارے اپنی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے سائبر سیکیورٹی خدمات کی تلاش میں ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے بعد کے دور سے سائبر اٹیک اور سائبر فراڈ میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن سائبر سیکورٹی کے ایکسپرٹ اور خدمات دینے والے ادارے بہت کم ہیں۔

آپ ایک سائبر سیکیورٹی کنسلٹنگ فرم بنا سکتے ہیں جو مختلف کاروباروں کو ہیکنگ، ڈیٹا لیک اور دیگر خطرات سے بچا سکے۔

ہمارے بڑے سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور ہاسپٹلز وغیرہ کی ویب سائٹس اکثر ان حملوں کی نظر ہو جاتی ہیں تو آپ کو بڑے اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔

 

ای کامرس سٹور:

پاکستان میں ای-کامرس کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر COVID-19 کے بعد۔ آپ اپنا ای-کامرس اسٹور شروع کر سکتے ہیں جہاں کپڑے، جوتے، گھریلو اشیاء، یا ٹیک گیجٹس بیچیں۔ دراز اور علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ، آپ عالمی مارکیٹ تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایسا کرتے ہوئے آپ گھر بیٹھے ہی اپنا سٹور چلا سکتے ہیں اور گھر کے ایک خالی کمرے کو بطور آفس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آپکا کاروبار چلانے کا خرچ آدھے سے بھی کم ہو گا لیکن منافع فزیکل کاروبار سے بھی کئی گنا زیادہ ہو گا۔

 

ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ ایجنسی :

 

آج کل ہر کاروبار کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی آن لائن تشہیر کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO)، اور کانٹینٹ مارکیٹنگ جیسی خدمات فراہم کر کے مختلف برانڈز اور کاروباروں کو ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب ہونے میں مدد دے سکتے ہیں۔

آپ ان کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ  ایک مختص کردہ بجٹ پر بھی کام کر سکتے ہیں اور ان کمپنیوں سے سیلز میں سے ایک مخصوص کمیشن کی مانگ بھی کر سکتے ہیں جو کہ اچھی آمدن کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ایپل واچ سے خاتون کی جان بچانے والا ڈاکٹر

 

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی خدمات:

 

کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور ہر کاروبار اپنی معلومات اور ڈیٹا کو کلاؤڈ پر محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔

آپ کلاؤڈ ہوسٹنگ، ڈیٹا بیک اپ، اور کلاؤڈ اسٹوریج جیسی خدمات فراہم کر کے ایک مستحکم کاروبار بنا سکتے ہیں۔

 

ڈیٹا اینالسٹ کی خدمات:

 

ڈیٹا کی اہمیت دن بدن بڑھ رہی ہے، اور کاروباری ادارے ڈیٹا اینالٹکس کے ذریعے بہتر فیصلے کرنے میں مدد حاصل کر رہے ہیں۔

آپ ڈیٹا اینالٹکس کے ذریعے مختلف کمپنیوں کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جیسے کہ کسٹمر بیہویئر، مارکیٹ ٹرینڈز، اور فروخت میں بہتری کے لیے معلومات فراہم کرنا۔ یوں‌ٹیکنالوجی کے اس دور میں‌نوجوان پاکستان میں‌بیٹھے ٹیک سروسز ہی دنیا بھر کو بیچ سکتے ہیں۔

 

خلاصہ:

 

پاکستان میں رہتے ہوئے جہاں فزیکل بزنس کرنا مشکل ہورہاہے وہیں ڈیجیٹل سطح پر بزنس کرنے  کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اگرچہ حکومت اکثر اوقات آن لائن بزنس پر بھی ٹیکس لگانے کی کوشش کرتی ، لیکن یہ اتنی بڑی کمیونٹی ہے کہ ان کا احتجاج رنگ لاتا ہے اور فیصلہ واپس ہو جاتا ہے۔

یوں جتنا ان ٹیک بزنس میں اچھا کاروبار ہے، اس سے زیادہ اس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ یوں اگر آپ ابھی سوچ میں ہیں تو فوراً ان پانچ میں سے کسی ایک سروس، جو آپ کے دل کے قریب ہو اور آپ کے تجربے سے میل کھاتی ہو، کو چنیں اور اپنا ڈیجیٹل بزنس شروع کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button