صحافی ادیب یوسفزئی کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث ملزم محمد شہزاد عرف لوہا پاڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر نازیبا باتیں کیں اور مبینہ زیادتی واقعہ کا مذاق بناتے ہوئے ویڈیوز بنائیں۔ ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا جس میں متنازعہ ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات و مواد پایا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں بشمول چاچا سرائیکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملتان کے نواہی علاقے شجاع آباد کے رہائشی معروف یوٹیوبر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ یہ ٹک ٹاک، یوٹیوب اور فیس بک پر مردانہ کمزوری اور بے اولادی کے مریضوں کے علاج کے لئے اپنے مشہور زمانہ ‘معجون’ کا پرچار کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ: وکیل کا عدالت کے احاطے میں مخالف پر حملہ
بظاہر ان کا انداز گفتگو انتہائی متکبرانہ ہوتا ہے اور یہ اکثر طنز و مزاح کر کے سامنے والے کو کم تر محسوس کرواتے ہیں۔ یہ ہر جگہ اپنے پیسوں کا رعب بھی دکھاتے ہیں۔ ان کی جس وائرل ویڈیو کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے اس میں یہ چاچا سرائیکی نامی ٹک ٹاکر کو پنجاب کالج میں رونما ہونے والے مبینہ واقعے پر بات نہ کرنے سے متعلق پوچھتے ہیں جس پر چاچا سرائیکی انتہائی نازیبا جواب دیتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے اپنی گفتگو پر معافی مانگی۔ادیب یوسفزئی لکھتے ہیںکہ اب دیکھنا یہ ہے کہ گرفتاری کے بعد ان کا ‘معجون’ کام آتا ہے یا ان کی معافی؟