پاکستانسیاست

مریم حکومت کی پروموشن جنید اکرم کے گلے پڑگئی

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہوا جب مختلف اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر ویڈیوز سامنے آنا شروع ہوئیں۔ ان ویڈیوز میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے 100 دن کے اہم کارناموں کو نمک مرچ لگا کر پیش کیا گیا تھا۔
ان ویڈیوز کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان انفلوائنسرز پر اپنا غصہ جھاڑنا شروع کیا اور اسکی زد میں آنے والوں میں اولین کردار جنید اکرم کا تھا۔ اپنے مخصوص انداز میں کانٹینٹ بنانے کی وجہ سے لوگ انہیں گنجی سویگ کا لقب دیتے ہیں اور وہ سوشل میڈپا پر اچھی فین فالونگ رکھتے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنا تھی کہ شائقین آگ بگولا ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنید اکرم کے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کرنے کی مہم چل نکلی۔ یہی نہیں اس پیڈ پروموشن میں حصہ لینے والے تمام اداکاروں اور یوٹبوبرز کے بائیکاٹ کا سلسلہ چل نکلا۔
اس مہم کے پیڈ ہونے کی سب سے پہلی تصدیق اداکارہ صبا فیصل نے کی۔ اس وقت جنید اکرم نے اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب وہ کھل کر سامنے آئے ہیں اور پنجاب حکومت کی تشہیری مواد کی پروڈکشن پر انہوں نے صارفین سے معافی مانگ لی ہے۔

مزید پڑھیں: کرتوت نہ کوئی پلے، کردی بلے بلے

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ویڈیو کے آغاز میں تنبیہ جاری نہیں کی کہ یہ ایک پیڈ ویڈیو ہے جو کہ ایک گمراہ کن حرکت کی۔ جنید اکرم کا کہنا تھا کہ انسان میں اتنا ظرف ضرور ہونا چاہیے کہ اگر اس کے کسی عمل سے فینز کا دل دکھے تو اسے معافی مانگ لینی چاہیے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ ویڈیو ٹھنڈے اسے سی والے کمرے میں مائیک لے کر ریکارڈ کر ڈالی ۔ انہیں کم از کم پانچ شہروں کا وزٹ کر کے لوگوں سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ کس حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کے بلوں ، مہنگائی اور بے روزگاری کو لےکر تنگ ہیں اور میں انہیں خوشخبریاں سنا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button