ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں‌سے حملہ

پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے اور رات کی درمیانی شب ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کرتے ہوئے اس جوابی وار قرار دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق 100 سے زائد ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔
دمشق میں اپنے کونسل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد سے ایران مسلسل جوابی کارروائی کی دھمکی دے رہا تھا۔اگرچہ اسرائیل اس حملے پر خاموش رہا تھا ، تاہم ایران نے اسکا الزام اسرائیل اور امریکہ پر لگاتے ہوئے جوابی وار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ امریکہ اس حوالے سے ہائی الرٹ تھا اور ایران کو مسلسل کسی بھی مہم جوئی سے گریز کرنے کا پیغام دیا جا رہا تھا۔
ابھی تک اسرائیل میں اموات میں کی کوئی خبر نہیں موصول ہوئی۔ اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کےسوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں اسرائیل میں سائرن اور دھماکوں کی گونج اور لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔


تاہم سی این این کے مطابق حکام نے دھماکوں کی آواز اور سائرن کو ڈرونز کو راستے میں روکے جانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔امریکہ عہدیداروں کی جانب سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ امریکی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرونز کو راستے میں روکا ہے۔ عراق اور اردن سے بھی ذرائع نے ایرانی ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھے جانے کی اطلاعات دی ہیں۔

مزید پڑھیں:‌عید کے روز اسرائیلی حملہ، اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹے شہید

اس سے قبل لبنانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی توپ خانوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حملے کے بعد سے لبنان میں مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔
ایران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ ابھی تک حساب برابر ہوا ہے لیکن اگر اسرائیل نے دوبارہ کوئی مہم جوئی کی تو اس کا شدید رد عمل دیا جائےگا۔اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز کو اسرائیل پہنچنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے اس لئے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے درخواست پر آج بروز اتوار اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور میزائلوں‌سے حملہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں