درفشاں سلیم محبت کی شادی کے حق میںکیوںنہیں ؟

محبت کی شادی کے گرد گھومتے ڈرامہ عشق مرشد میں شبرا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم حقیقی زندگی میں محبت کی شادی کے حق میں نہیں ہے اور ان کے نزدیک محبت کی شادی بورنگ ہو جاتی ہے۔
حال ہی میں ندا یاسر مارننگ شو میں اداکارہ دور فشاں سلیم جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے محبت کی شادی بمقابلہ ارینج میرج اپنے نقطہ نظر شیئر کیا۔ اس موقع پر در فشاں سلیم کا کہنا تھا کہ وہ محبت کی شادی کے بجائے طے شدہ شادی کے حق میں ہیں۔ انڈسٹری کے دوسرے سٹارز جو کہ یا تو محبت کی شادی کے حق میں بات کرتے نظر آتے ہیں یا کہیں انڈسٹری سے وابستہ دونوں سٹارز ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو چکے ہیں وہیں درفشاں محبت کی شادی کے برعکس ارینج میرج کو فوقیت دینے کے ساتھ ساتھ اس کی دلیل بھی دیتی نظر آئیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات نے کس اداکار کو بارات لے کر آنے کی پیشکش کی؟
اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ محبت کی شادی کے مقابلے میں ارینج میرج میں زیادہ جوش و خروش اور سرپرائز ہوتا ہے کیونکہ یہاں دونوں پارٹنرز ایک دوسرے کو پہلے سے نہیں جانتے ہوتے یوں انہیں شادی کے بعد ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا ہے جس سے کئی سرپرائز ملتے ہیں۔
تا ہم محبت کی شادی میں دونوں پارٹنرز پہلے سے ایک دوسرے کو اتنا جانتے ہوتے ہیں کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا کم ہی موقع ملتا ہے، جس کی وجہ سے محبت کی شادی تھوڑی بورنگ ہو جاتی ہے۔
ان دنوں ٹی وی پر بے حد مقبول ڈراموں میں سے ایک عشق مرشد میں درفشاں سلیم بلال عباس کے مدمقابل مرکزی کرداد (شبرا) ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے مقبول ڈراموں میں دلربا، کیسی تیری خود غرضی اور پردیس شامل ہیں۔
3 Comments