پاکستانی نژاد برطانوی فلاحی وکر جنید علی کے نام برٹش ایمپائر میڈل
مشرقی لندن کے علاقے نیوہم میں مقیم پاکستانی ںژاد برطانوی فلاحی ورکر جنید علی اپنی انسان دوست سرگرمیوں کی وجہ سے کمیونٹی میں ایک معتبر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مشرقی لندن کے علاقے نیوہم میں مقیم پاکستانی ںژاد برطانوی فلاحی ورکر جنید علی اپنی انسان دوست سرگرمیوں کی وجہ سے کمیونٹی میں ایک معتبر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
انہیں کمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جاتا رہتا ہے۔
اب کی بار انہیں برطانیہ کے اعلیٰ ایوارڈ "برٹش ایمپائر میڈل (British Empire Medal ) سے نوازا گیا ہے۔
برٹش ایمپائر میڈل (British Empire Medal ) وصول کرنے والے فلاحی ورکر جنید علی :
کمیونٹی لیڈر جنید علی کو کنگ آنر لسٹ (King Honours List) 2025 میں کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں برٹش ایمپائر میڈل (British Empire Medal ) سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز برطانیہ حکومت کی کابینہ آفس کی سفارش پر دیا گیا۔ اس سے قبل ملکہ الزبتھ دوم کی 2022 کی آنرز لسٹ میں جنید علی کو نامزد کیا گیا تھا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جنید علی نے لکھا کہ میں "اللہ کے حضور تمام تعریفیں پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز سے نوازا۔ کنگ ایوراڈ کا وصول کرنا میرے لئے انتہائی عاجزانہ اور اعزاز کی بات ہے”۔
مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی سوشل ورکر جنید علی کوفلاحی کاموں میں نئی رکاوٹ
جنید علی نے مزید لکھا کہ "خدمات کا اعتراف کرنے پر میں کیبنٹ آفس ، آنرز کمیٹی، کنگ آفس کا مشکور ہوں۔ میں اپنے خاندان، خاص طور پر اپنی شریک حیات ، دوستوں، حامیوں، ساتھیوں، میڈیا اور یقینی طور پر ہوپ 4 ہیومینٹی (Hope 4 Humanity ) کے شاندار رضاکاروں کا ان کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ ان کے بغیر ایسا سنگ میل حاصل نہیں کیا جا سکتا۔”
جنید علی اس وقت ہوپ 4 ہیومینیٹی کے ساتھ بطور ہیڈ آف آپریشن منسلک ہیں۔ انہوں نے ہوپ 4 ہیومینیٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی کمیونٹی کیلئے پیش بہا خدمات سر انجام دی ہیں۔
انہوں نے خوراک کی کمی، صحت کے شعبے میں عدم مساوات، سماجی تنہائی اور اخراجاتِ زندگی کے بحران جیسے شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔
جنید علی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ معاشرتی بہتری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کیلئے اور فلاح و بہبود کیلئے اپنی کاوش جاری رکھیں گے۔