اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مشہور ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر ان کا کرش رہا ہے اور وہ آج بھی ان پر فدا ہیں۔ مہوش حیات نے دوران انٹرویو مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر لیونارڈو ڈی کیپریو یہ انٹرویو دیکھ رہے ہیں اور بارات لے کر آنا چاہیں تو وہ تیار ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے شو ایک دن جیو کے ساتھ میں شریک تھیں جہاں انہوں نے شادی ، رومانس اور کرش جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔
اگرچہ ان کا یہ انٹرویو تین سال پرانا ہے تاہم عید کے موقع پر نجی نیوز چینل کی جانب سے اس انٹرویو کو دوبارہ نشر کیا گیا ہے جس کے کافی کلپ وائرل ہو رہے ییں تاہم ان کا یہ کلپ جس میں وہ لیونارڈو ڈی کیپریو پر کرش ہونے اور انہیں بارات لے کر آنے کی آفر کر رہی ہے سب سے زیادہ وائرل ہورہا ہے۔
ایک سوال پر جب سہیل وڑائچ نے ان سے دریافت کیا کہ پاکستان میں ایسے کوئی خوش قسمت شخصیت نہیں ہیں؟ تو مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک کوئی ایسا نہیں ملا جسے دیکھ کر دل کی گھنٹی بجی ہو۔
مزید پڑھیں: کوک سٹوڈیو سیزن 15 ریلیز ہونے کو تیار
مہوش حیات کہتی ہیں کہ ان کی نیچر کی وجہ سے شاید مرد ان سے ڈرتے ہیں اور روابط بڑھانے سےگریز کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ شادی کیلئے ان کے شریک حیات کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے اور ساتھ پرسنلیٹی کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
دوسری جانب عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی واحد فلم دغا باز دل میں بھی مہوش حیات نے مرکزی کردار نبھایا ہے جسے سراہا جارہا ہے۔ ان کے ساتھ اس فلم میں علی رحمٰن خان اور مؤمن ثاقب مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔
فلم کے ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنے انسٹاگرام پر عید کے دنوں میں دغا باز دل کے ریکارڈ بزنس کی خوشخبری دیتےہوئے فلم کے 10 کروڑ تک کے کاروبار کرنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
3 تبصرے “اداکارہ مہوش حیات نے کس اداکار کو بارات لے کر آنے کی پیشکش کی؟”