
پاکستان کیلئے ایک فخر کا لمحہ ہے کیونکہ پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ، ٹائم میگزین کی صحت کے شعبے میں 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست ‘TIME100 HEALTH’ میں شامل ہو گئے ہیں –
ڈاکٹر بیگ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کو لیڈ کر رہے ہیں اور ان کی رہنمائی سے پاکستان کو پولیو سے لڑنے میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔انسداد پولیو کی کوششوں کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان آنے سے پہلے، انہوں نے نائیجیریا میں ملک کے پولیو کے خاتمے کے اقدام کے لیے تکنیکی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں، جو کہ ایک کامیاب رہا، کیونکہ افریقی ملک کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ میڈیکل کمیونٹی پر عزم ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان اگلی پولیو فری قوم ہوگی۔
ٹائم پر ڈاکٹر بیگ کا پروفائل امریکی میگزین کے ایڈیٹر جیفری کلوگر نے لکھا ہے، جو خلا، سائنس اور آب و ہوا کی کوریج کے لیے جانا جاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ 2019 میں پاکستان میں پولیو سے 147 افراد معذور ہوئے یا جان سے گئے تاہم بیگ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے، 2021 میں، کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، 2023 میں صرف چھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ 2026 تک اس تعداد کو صفر پر لانا ہدف ہے۔
مزید پڑھیں: درد کم کرنے کا انجکشن استعمال کرنے والے ہوشیار
کلوگر کے مطابق، انتہا پسندوں کی جانب سے پولیو ورکرز پر حملے اور پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے تناظر میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں ڈاکٹر شہزاد بیگ سب سے آگے رہے ہیں۔
ان کی قیادت میں، حکومت نے صرف اس سال 90 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 400,000 ویکسی نیٹرز اور 80,000 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں، جن میں سے مزید 24 ملین موسم بہار کے وقت ویکسینیشن مہم میں آئیں گے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ کی ٹائم کی اس فہرست میں شمولیت کو نہ صرف عالمی سطح اور پاکستان میں سراہا جارہا ہے بلکہ ان کی اس شمولیت کو پاکستان کے پولیو پروگرام کیلئے بھی سود مند قرار دیا جارہا ہے۔
2 Comments