اسلاماہم خبریںپاکستان

فیصل مسجد میں‌نماز عید الفطر کی امامت کونسی اہم شخصیت کرائیں‌گی؟

پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے اور کئی سالوں کے بعد پہلی مرتبہ خلیجی ممالک اور پاکستان ایک ساتھ ہی عیدالفطر منائیں گے۔ پاکستانیوں کیلئے یہ عیدالفطر اس لئے بھی منفرد ہے کہ عوام الناس کو چاند نکلنے کی کشمکش میں زیادہ دیر رکھے بغیر آج رویت ہلال کمیٹی نے بروقت ہی چاند نکلنے کی رویت کا اعلان کیا۔
ملک بھر میں کل عیدالفطر کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے۔ تاہم ایسے مواقعوں پر بڑے شہروں جیسا کہ اسلام آباد اور لاہور میں رہنے والوں کیلئے بالترتیب فیصل مسجد اور بادشاہی مسجد کے اجتماعات پر نظر ہوتی ہے۔
اس سال عیدالفطر پر اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری کا مقام ہے کیونکہ سال 2022 میں خطبہ حج کی سعادت پانے والے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ فیصل مسجد میں‌نماز عید کی امامت کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امورچوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آئے والے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اس سال عید بھی پاکستان میں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ منائیں گے۔وہ فیصل مسجد میں عید الفطر کا خطبہ دیں گے اور اسکے بعد نماز کی امامت بھی کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:‌فیصل مسجد کے مؤذن کی ایمان افروز کہانی

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کے پیش نظر لوگوں کی کثیر تعداد کی فیصل مسجد آمد متوقع ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی پلان مرتب کر دیا ہے۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نو روزہ دورے پر دو دن قبل ہی پاکستان آئے تھے ۔ وہ سال 2022 میں خطبہ حج دے چکے ہیں۔ اکتوبر 2022 میں ہی وہ پاکستان کے خصوصی دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے فیصل مسجد اسلام آباد اور بادشاہی مسجد لاہور میں خطبہ جمعہ اور نماز کی امامر کراچکےہیں۔
فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت کے ساتھ وہ اسلام آباد میں سیرت النبی‌ میوزیم کی سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ حفاظ کرام کے درمیان قرآت مقابلوں کی صدارت بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button