کھیل

قذافی سٹیڈیم لاہور میں‌میچز پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈنے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کسی بھی قسم کا میچ کروانے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ سال ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئندہ سال ہونے والے اس آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔
اس وقت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسی ایونٹ کے حوالے سے تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس گراؤنڈ میں مزید میچز نہیں کرائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے پاس صرف کراچی لاہور اور ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا مکمل اختیار ہے جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا صرف ایڈمنسٹریٹو کنٹرول پی سی بی کو حاصل ہے۔ یوں تو شیخوپورہ اور فیصل اباد میں بھی کرکٹ اسٹیڈیم قائم ہیں لیکن یہ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے وہاں پر میچز نہیں کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز؛ شائقین اسٹیڈیم میچ دیکھنے کیوں نہیں جا پائیں گے

پاکستان نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمر کسی ہوئی ہے اور اب اس کی تیاری کیلئے ایسے غیر معمولی فیصلے لئے جارہے ہیں جن سے شائقین کرکٹ کو اچھا ایونٹ دیکھنے کو ملے۔
اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے بی پی سی بی نے میچ کو تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے پی سی بی نے ٹکٹس کی فروخت کو بند کرتے ہوئے خریدے گئے ٹکٹس کی رقم واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے فیصل اباد کرکٹ سٹیڈیم کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جائے گی۔ سپورٹس رپورٹرز کا کہنا ہے کہ فیصل اباد سٹیڈیم کی حالت انتہائی ابتر ہے اور یہ ڈومیسٹک میچز کھیلنے کے بھی قابل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button