دنیا کا پہلا چوہا جسے پھانسی دی گئی

چوہا اور پھانسی؟ سننے میں تو یہ ایک مذاق لگتا ہے یا شریر بچوں کی شرارت لیکن یہ بالکل سچ ہے-ہمارے گھروں میں چوہوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے کڑکی کا استعمال کیا جاتا ہے یا پھر زہریلی گولیوں کا لیکن آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا کہ ایک معمولی غلطی کرنے پر چوہے کو پھانسی کی سزا دی جائے اور اسے 3 دن تک لٹکائے رکھا جائے گا-
ہم جب کسی بادشاہ کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں اس کا جاہ و جلال آ جاتا ہے لیکن انسانی تاریخ میں کچھ ایسے بادشاہ بھی گزرے ہیں جنہیں تاریخ میں ان کی عجیب و غریب حرکات کی بنا پر یاد کیا جاتا ہے- عجیب حرکات کی بنا پر شہرت پانے والے اکثر بادشاہ ہمیشہ رعایا کے لئے وبال جان بنے رہے، رعایا تو کیا پرندے اور جانور ان کے قہر سے نہ بچ سکے-
ہم بات کر رہے ہیں روس کے بادشاہ جسے تاریخ پیٹر 3 کے نام سے جانتی ہے- پیٹر ویسے تو ایک جرمن تھا لیکن اس کی خالہ روس کی ملکہ تھی- ملکہ اسے اپنے ساتھ لے آئی تاکہ اس کی شادی اپنی بیٹی کتھرین دی گریٹ سے کرا سکے- پیٹر اس وقت 14 سال کا تھا جب وہ اپنی مرضی کے خلاف روس آیا جبکہ کتھرین 17 سال کی شہزادی تھی- کتھرین ایک خوبصورت اور زہین شہزادی تھی جبکہ پیٹر دماغی طور پر بچہ ہی رہا-
ملکہ کے مرنے کے بعد کتھرین روس کی ملکہ بن گئی جبکہ پیٹر روس کا بادشاہ- بادشاہ بننے کے باوجود پیٹر 3 کا دماغ بچوں جیسا ہی رہا- یہ اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتا رہتا جنہیں وہ اپنے بستر میں رکھتا تھا- پیٹر نے کھلونوں کی ایک فوج بنا رکھی تھی جس کا جنرل وہ خود ہوتا اور انہیں جنگ کے احکامات جاری کرتا-
مزید پڑھیں:چارلی چپلن کی موت کے بعد اسکی لاش کیساتھ کیا ہوا
ایک بار تو پیٹر نے اپنی بیوی کتھرین کو فوجیوں والا لباس پہنا کر اپنے کمرے میں فوجیوں جیسی تربیت دی- تاریخ میں پیٹر کے حوالے سے ایک انتہائی دلچسپ قصہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک دن معمول کے مطابق وہ اپنے فوجی کھلونوں کے ساتھ کھیل رہا تھا- اچانک کہیں سے ایک چوہا نمودار ہوا اور پیٹر کی فوج کے ایک سپاہی کا سر کاٹ لیا-
اس سے پہلے کے چوہا بھاگ جاتا پیٹر کے کتے نے اسے دبوچ لیا اور بادشاہ کے سامنے پیش کر دیا- اپنے سپاہی کا حشر دیکھ کر بادشاہ غصے سے لال پیلا ہو گیا اور چوہے کا فوجیوں اصولوں کے تحت کورٹ مارشل کر دیا- مقدمہ چلانے کے بعد چوہے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اور اسے باقاعدہ پھانسی دی گئی-
روس کی ملکہ کتھرین نے محل کے حال میں ایک چوہے کو پھانسی لگے دیکھا تو لوگوں سے اس بارے میں پوچھا- ملکہ کو بتایا گیا کہ یہ چوہا تین دن سے ادھر لٹکا ہوا ہے اور اسے بادشاہ پیٹر کے حکم کے مطابق پھانسی دی گئی ہے- کہا جاتا ہے کہ پیٹر ساری زندگی ایسا ہی رہا اور ایسی ہی عجیب حرکتیں کرتا رہا-