پاکستانسیاست

جو بھی عمران خان سے ملاقات کر کے آرہا ہے کیا بتا رہا ہے؟

گزشتہ چند روز سے عمران خان سے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کوئی خلل نہیں دیکھا جارہا۔ ملاقاتوں کے لئے مختص دنوں پر تو ملاقاتیں ہو ہی رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ممبران کیلئے اتوار کے روز بھی جیل کے دروازنے کھول دیئے گئے۔
ساتھ ہی عمران خان کی جیل سے ہونے والی گفتگو کو اب میڈیا پر بھی جگہ ملنے لگی ہے۔ عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی ان کے جو بیانات شیئر کئے جارہے ہیں وہ بھی ان کے جارحانہ موڈ میں ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے کیا بتا رہے ہیں؟

سینئر صحافی اسد اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جو بھی عمران خان سے ملاقات کر کے آرہا ہے وہ بتا رہا ہے کہ عمران خان کا اعتماد تو ساتویں آسمان پر پہنچا ہے۔اسد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آگے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ حکومت ملے گی تو کیسے چلنا ہے، کیا چیزیں ہونی چاہیں۔
اسد اللہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان حکومت پر تنقید کی ساتھ اپنی پارٹی کے لوگوں کی بھی سرزنش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ، عمران خان

پارٹی رہنماؤں کی سرزنش:

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے منسوب بیانات سوشل میڈیا پر نشر کئے گئے جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کو پیغام دو، اسے پارٹی کا مرکزی ترجمان بنایا ہے۔ وہ علی امین گنڈا پور کا ترجمان نہیں ہے۔
صحافی عمر جٹ نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی وہ تصویر جس میں وہ آرمی چیف کے ساتھ بیٹھے تھے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کسی اور کے لئے کہا تھے لیکن لگ رہا ہے کہ اس تصویر میں جو بیٹھا ہے وہ اردلی ہے۔
جس سے مراد یہ لی جارہی ہے کہ شہباز شریف کے بعد عمران خان نے اب علی امین گنڈاپور کو بھی اردلی کا خطاب دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button