پاکستانجرم و سزاسیاست

190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ تیسری بار مؤخر ، تیسری بار مشکوک انداز

احتساب عدالت کے جج نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ سنانے کا عمل ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے جمعہ 17 جنوری کی تاریخ مختص کر دی ہے۔
یہ تیسری بار ہے کہ عمران خان کے خلاف190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ سنانے کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 18 دسمبر کو دن بھر کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
تاہم بعدازاں 23 دسمبر کی بجائے 6 جنوری کی تاریخ دی گئی اور 6 جنوری کو فیصلہ سنانے کا عمل دوسری بارے مؤخر کرتے ہوئے 13 جنوری کی تاریخ مختص کی گئی ۔ لیکن آج 13 جنوری کو بھی یہ فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
میڈیا رپورٹس اور کورٹ رپورٹرز کے مطابق جج ناصر جاوید کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ سنائے جانے کا علم تھا اور عمران خان کو بھی دوبار پیغام بھجوایا گیا لیکن نہ ملزمان پیش ہوئے اور نہ ہی وکلاء۔
جج ناصر جاوید کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ بالکل تیار ہے اور دستخط شدہ میرے پاس ہے۔ ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں۔ بعدازاں عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ دے ڈالی

مزید پڑھیں:‌القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ جلدی سنائیں، عمران خان

190 ملین پاؤنڈز کیس فیصلہ مؤخر ؛ وکلاء اور کورٹ رپورٹرز کا ردعمل:

کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج صاحب احتساب عدالت میں ہمیشہ صبح ساڑھے نو بجے بیٹھتے ہیں اڈیالہ جیل میں ہمیشہ دس بجے کے بعد ٹرائل کے لئے سماعت شروع کرتے رہے آج حیران کن طور پر ساڑھے آٹھ پہنچ گئے جب کورٹ کا وقت بھی شروع نہیں ہوا تھا ۔ دوسرا فریق کہہ رہا ہے ہمیں 11 کا وقت دیا گیا تھا میں نے رات بھی ان سے پوچھا تھا تو انہوں نے یہی کہا کہ صبح 11 بجے کا ہمیں بتایا گیا ۔
عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ کل عدالتی عملہ کی جانب سے مجھے 11 بجے اڈیالہ جیل میں سماعت کا وقت بتایا گیا تھا اور 10:30 پہ ہم اڈیالہ جیل پہنچے ہیں اور بشری بی بی بھی پہنچی ہیں تو گیٹ پر ہی معلوم ہوا ہے کہ القادر کیس کا فیصلہ 17 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button