کسی مرد کو دیکھتے ہی ہاجرہ یامین کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا

ادکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے بارے سوالات پر کھل کر جواب دیا۔
ایک موقع پر ہاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ وہ جب کسی مرد کو دیکھتی ہیں تو ان کے ذہن میں پہلا سوال یہی گزرتا ہے کہ کیا یہ مرد ان کے بچوں کیلئے صحیح باپ ہو گا یا نہیں۔
اینکر نے ان سے سوال کیا کہ اب وہ فیملی کے بارے میں سوچ رہی ہیں تو ہاجرہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو ابھی تک تلاش نہیں کر رکھا وہ فطری طور پر کسی کو دیکھتی ہیں تو یہ سوال ان کے دماغ سے گزرتا ہے کہ مذکورہ شخص ان کے بچوں کے باپ کے طور پر کیسا ہوگا؟
انڈسٹری میں پروڈیوسر کے مطالبات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کسی بھی ہدایت کار اور پروڈیوسر کے مطالبات نہ ماننے کا نقصان ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:نیلم منیر کو چہرے کا تِل ہٹوانے کا مشورہ
انہوں نے ایک بارپروڈیوسر کے مطالبات نہ ماننے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک طرف سے چار سے پانج سال تک کوئی کام نہیں ملا کیونکہ وہ پروڈیوسرز کے مطالبات ماننے کو تیار نہیں تھیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہیں جلد شہرت حاصل کرنے کا شوق ہو وہ ایسے مطالبات قبول کرتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس وہ آرٹسٹ جو اپنے کام سے انڈسٹری میں ہمیشہ موجود رہنا چاہتے ہیں انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔
انڈسٹری میں دوستوں بارے بات کرتے ہوئے ہاجرہ یامین کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں انکے زیادہ دوست نہیں ہیں تاہم جو ان کے دوست ہیں وہ انہیں کسی طور دور نہیں جانے دیں گی ۔
ادکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف انڈسٹری میں ان لوگوں کو دوست بنا رکھا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔