متفرق

اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا

یہ کوئی انیمیٹڈ (Animated) مووی کا سین نہیں بلکہ انڈونیشیا سولاویسی صوبے میں پیش آنے والاافسوسناک حقیقی واقعہ ہے جس میں ایک اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صوبے میں ایک ماہ میں پائیتھن یعنی کے اژدھے کے اس وار سے دوسری موت ہے۔
اژدھے کی خوراک بننے والی خاتون کی عمر 36 سال اور نام سریاتی بتایا جارہا ہے۔ وہ منگل 2 جولائی کی صبح اپنے بچے کے لیئے دوا لینے نکلی جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہو گئیں اور ان کا کوئی سراغ نہ تھا۔
اہل علاقہ اور خاندان والوں نے ان کی تلاش شروع کر دی اور اس تلاش کے دوران ان کے شوہر کو گھر سے چند قدم دور اپنی بیوی کی چپل اور پینٹ ملی۔
واقعے کی مزید چھان بین جاری تھی کے اسی دوران وہاں سے پولیس نے اژدھا گزرتے دیکھا جس کا پیٹ معمول سے بہت بڑا ہوا تھا۔ اہل علاقہ نے اژدھے کا پیٹ کاٹا تو دنگ رہ گئے کیونکہ اس میں سے سریاتی کی لاش ملی۔
اگرچہ آج کے دور میں پائیتھن کے انسان کو نگلنے کا واقعہ کہانی سا معلوم ہوتا ہے لیکن گزشتہ کئی چند برسوں سے انڈونیشیا کے اس علاقے میں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں‌جس میں‌قیمتی انسانی جان اژدھے کی نظر ہوئی۔

مزید پڑھیں: وفات کی صورت میں شناختی کارڈ منسوخ کرانے کا طریقہ

گزشتہ ماہ بھی سولاویسی کے ایک اور علاقے میں ایک خاتون اژدھے کے پیٹ میں مردہ پائی تھی جبکہ گزشتہ سال بھی اہل علاقہ نے آٹھ میٹر لمبے پائیتھن کو اس وقت مار ڈالا جب وہ انہی کے ایک کسان بھائی کو مار کر کھا رہا تھا۔
میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4،5 سالوں میں ایسے کئی واقعات دیکھنے کو ملے ہیں ۔ سریاتی کی لاش ملنے کے بعد سے علاقے میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button