کس مشہور صحافی نے افتخار ٹھاکر کی بیٹی کی جان بچائی

پاکستان کے نامور کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ میں زندگی بھر میزبان و صحافی آفتاب اقبال کا مشکور رہوں گا۔کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے کہا کہ کوئی ایسا شخص ہے جس کے آپ مشکور ہوں ، جس نے آپکو مشکل میں سہارا دیا ہو؟ سوال کا جواب انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جس نے میری مشکل میں ساتھ دیا اس شخص کا نام آفتاب اقبال ہے اور میں ان کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا۔
اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آفتاب اقبال صاحب کا میں اس لیے مشکور ہوں کیونکہ انہوں نے میری بیٹی کا علاج کروایا تھا ، ماضی میں ہوا کچھ یوں تھا کہ میری بیٹی جب بھی قرآن مجید پڑھ کر آتی تھی تو گھر کے ڈرائنگ روم میں پڑے صوفے کی بیک پر چڑھ کر اپنا وہی سبق پڑھا کرتی تھی تو ایک دن وہ اپنی عادت کے مطابق سبق پڑھتے پڑھتے نیچے گر گئی اور پھر اس کی حالت خراب ہونے لگی۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ سے کلائمیٹ ہیرو کا ایوارڈ لینے والی چترال کی لیڈی ہیلتھ ورکر
افتخار ٹھاکر کے مطابق یہی بات میں نے آفتاب اقبال صحب کو بتائی تو وہ اپنا شو چھوڑ کر میرے ساتھ سب سے مہنگے اسپتال گئے وہاں کے مالک سے ملاقات کی اور یہی نہیں بلکہ سب سے مہنگے ڈاکٹر کو میری بیٹی کے علاج کی ذمہ داری دی اور تو اور اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے جب تک میری بچی سکون میں نہیں آئی۔
واضح رہے کہ گفتگو کے آخر میں کامیڈین افتخار ٹھا کر نے یہ بھی بتایا کہ میری بچی کی گردن اور سر کے درمیان والی نس پچک گئی تھی ، جس کے علاج میں آفتاب صاحب نے 21 لاکھ روپے لگا ڈالے۔