فائر وال سسٹم سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کرتا ہے

حکومت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور نقصان دہ مواد کی روک تھام کے لیے ایک جدید فائر وال سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک ایسا نظام ہے جو صارفین کو نقصان دہ اور غیر قانونی کونٹینٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔فائر وال سسٹم انٹرنیٹ گیٹ ویز پر نصب کردیا جاتا ہے اور پھر یہ انٹرنیٹ اپ لنک اور ڈاؤن لنک کو فلٹر کرکے گمراہ کن، ناپسندیدہ، اور غیر قانونی مواد کو بلاک کردیتا ہے۔ جس کی مدد سے ایسی ویب سائٹس کو روکا جا سکتا ہے جو غیر اخلاقی مواد پھیلاتی ہیں۔
فائر وال سسٹم کی مدد سے کسی بھی مواد کی اصل، یعنی جہاں سے وہ کونٹینٹ پہلی بار پوسٹ ہوا ہو، اس کا آئی پی ایڈریس ٹریس کر کے مواد کے تخلیق کار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری
ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فائر وال نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی اور باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی مواد کو روکنے کی پابند ہیں اور انہیں اپنے لائسنس کی شرائط کے مطابق اقدامات اٹھانے ہو گے۔
فائر وال سسٹم کی یہ خصوصیات اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو محفوظ تجربہ فراہم کیا جا سکے اور انہیں گمراہ کن اور خطرناک مواد سے محفوظ رکھا جاسکیں۔ اس سسٹم کی مدد سے نہ صرف ناپسندیدہ کونٹینٹ کو روکا جا سکے گا بلکہ اس کے تخلیق کاروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکے گی۔ اس طرح حکومت اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ایک ساتھ مل کر ایک محفوظ اور صحت مند ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنا سکیں گی۔