
کہتے ہیں کہ سچا دوست قسمت والوں کو ملتا ہے اور دوستی کی قدر ایک قدردان ہی کرسکتا ہے دوستوں کی یادگار دوستی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے اور دیکھنے والی آنکھ کو حیران کردیا۔ یہ واقعہ ہے سریش اور شاکر کا جب پاک وہند کی تقسیم ہوئی ایک ملک کے دو بٹوارے ہوئے تو یہ دو دوست جو ایک دوسرے کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے تھے سرحدوں کی تقسیم کے وقت انکی دوستی بھی اس کے نذر ہوگئی اور دونوں دوست بچھڑ گئے۔مگر انکی دوستی اتنی سچی تھی کہ سالوں گزرنے کے بعد بھی تقدیر نے انہیں پھر ملوایا اور دونوں کی ملاقات 76سال بعد امریکہ میں ہوئی۔76 سال بعددوبارہ ملنے والے دوستوں کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں نے اسے خوب سراہا ۔
جب 1947 میں ہندوستان کی دو بڑی اقوام ، بھارت اور پاکستان کی صورت میں تقسیم ہوئے تو انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کا باعث سبب بنے ۔جس میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور بے شمار دوستیاں اور خاندانی رشتے بکھر گئے۔ گجرات کےشہر ڈیسا میں بچپن کے دوست سریش اور شاکر بھی اچانک جدا ہو گئے۔
مزید پڑھیں: 4 مارچ سے پاکستان میںایکس، فیس بک ، یوٹیوب انسٹاگرام پر پابندی؟
مگر اتنے سالوں گزرنے کے باوجود بھی سریش اور شاکر کی دوستی کی بنیاد مضبوط رہی، حالانکہ 1948 سے 1982 تک ان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا۔90 سالہ پاکستانی اے جی شاکر اور 89 سالہ بھارتی شہری سریش کوٹھاری نے اپنی دوستی کو تقسیم نہیں ہونے دیا ۔سریش کوٹھاری کی پوتی میگن کوٹھاری نے دونوں دوستوں کی یادگار جذباتی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ڈالی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت پالی اور پاکستانیوں سمیت بھارتی شہریوں نے بھی اس دوستی کی داستان کو انتہائی مثبت انداز سے لیا ۔
پوتی میگن کوٹھاری کا کہنا ہے کہ امریکا میں ہونے والی دونوں دوستوں کی اس ملاقات نے ایک جذباتی کیفیت پیدا کردی جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
ان کی 76 سال بعددوبارہ ملنے ے کی ویڈیو، جو حقیقی محبت اور خوشی سے بھرپور تھی، فوراً وائرل ہو گئی، جس نے دنیا بھر کے دلوں کو چھوا اور خاص طور پر جنوبی ایشیا کے لوگوں کے درمیان، جو اسی طرح کی تقسیم کے قصے سے واقف ہیں۔ اس ملاقات نے انسانی تعلقات کی ایک ایسی کہانی کو پیش کیا جو جغرافیائی اور سیاسی تنازعات اور وقت کی طوالت کو مات دے سکتی ہے۔اور لوگوں کو اس بات کا احساس دلوایا کہ واقعی دوستی ایک نایاب رشتہ ہے اور پرخلوص دوست قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے۔