
استاد بچوںکی اصلاح کیلئے اکثر سختی کرتے جسے معاشرے میںقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار استاد اس عمل میںزیادتی سے کام لیتے جس سے بچوں کو زندگی بھر تکلیف کا سامنا رہتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ ملائیشیا میںپیش آیا جہاں ایک 11 سالہ طالب علم جسے تقریباً تین گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رہنے کی سزا ملی ۔
زیادہ دیر سخت دھوپ میں کھڑا رہنے کی سزا کی وجہ سے بچے کو بعد ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد سے اس کی اعصابی حالت کی تشخیص ہوئی ہے اور اب اسے معذور قرار دےدیا گیا ہے۔ بچہ پانچویں جماعت کا طالبعلم تھا۔
طالب علم کی والدہ نے بتایا کہانکا بیٹا اکثر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلتا تھا لیکن اب وہ بہت کچھ چھپاتا ہے اور خود سے باتیں کرتا ہے۔ہسپتال نے مجھے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کو اس کی صحت کے مسائل کی وجہ سے اب نارمل اسکول نہیں بھیج سکتی۔وہ کہتے ہیں کہ مجھے اب اسے خصوصی ضروریات والے بچوں کے اسکول میں بھیجنا ہے۔
مزید پڑھیں: وہ چیزیں جنہیں گرمیوں میں گاڑی میں رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے؟
ان کے وکیل نے کہا کہ وہ خاندان کی جانب سے کیس میں ملوث تمام افراد کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کریں گے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ والدین کو اب اس تکلیف دہ بات پر سمجھوتہ کرنا ہوگا کہ انکا بیٹا اب کبھی نارمل زندگی نہیںگزار پائے گا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیںکہ مقدمے کے تحت اس واقعے میںملوث افراد پر فرد جرم عائد کی جائے اور اگر قصوروار پایا جائے تو اسے مناسب سزا دی جائے۔
ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور مزید کارروائی کے لئے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ تاہم بچے والدین اور ان کے وکیل نے پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
3 Comments