اہم خبریںپاکستان

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال کر دیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک پرواز نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

نیو گوادر ایئر پورٹ پر پہلی پرواز کی لینڈنگ:

تفصیلات کے مطابق پہلی کمرشل پرواز PK-503 صبح 11 بج کر 15 منٹ پر ایئرپورٹ پر اتری تھی۔ یہ پرواز کراچی سے صبح 9:50 پر روانہ ہوئی اور46 مسافروں کو لے کر صبح 11:15 پر جدید ترین گوادر ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
دریں اثناء وزیر دفاع اور ہوابازی خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ مسافروں کا استقبال کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اقتصادی ترقی، علاقائی سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنانے میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

گوادر ایئرپورٹ کی خصوصیات:

چینی حکومت کی جانب سے 230 ملین ڈالر کی گرانٹ سے تعمیر کیے گئے گوادر ہوائی ایئرپورٹ میں 3,648 میٹر کا رن وے اور 14,000 مربع میٹر کا مسافر ٹرمینل ہے جس میں ایئر ٹریفک کنٹرول، کمیونٹی ہسپتال اور یوٹیلیٹی سروسز سمیت معاون سہولیات شامل ہیں۔تقریباً 4,300 ایکڑ اراضی پر محیط، نیو گوادر ایئرپورٹ کی سالانہ مسافروں کی گنجائش 400,000 ہے، جو مزید بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:‌متنازعہ پوسٹ پر پی آئی اے نے معافی مانگ لی

مزید برآں، اس کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بوئنگ 747 اور ایئربس A380 جیسے بڑے طیاروں کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم، نیوی گیشنل ایڈز، اور جدید سیکیورٹی فیچرز بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل حکام کی جانب سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کرنے یا اس کی کمرشلائزیشن کے لیے کنسلٹنٹس کو شامل کرنے میں کی وجہ سے بڑی حد تک غیر فعال رہا تھا۔
تاہم اب اس کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور اب یہ میگا پراجیکٹ پاکستان کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے اور تجارت، سیاحت اور اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button