اہم خبریںپاکستانجرم و سزا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ تفتیشی ٹیم نے انہیں ڈیفنس کے علاقے خیابانِ راحت سے گرفتار کیا ، جہاں سے پولیس کو لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی برانڈ کی منشیات بھی برآمد کی گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ساحر حسن گزشتہ دو سال سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہے اور پوش علاقوں میں بازل اور یحییٰ نامی افراد سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا۔

تفتیش کے دوران ساحر حسن نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کو بھی وہ منشیات فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے ساحر حسن کے اعترافات کے بعد مزید چھاپے مارے اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے چار مزید افراد کو گرفتار کیا۔ تفتیشی ادارے اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا مصطفیٰ عامر کے قتل کا منشیات کے اس نیٹ ورک سے کوئی تعلق تھا یا اس کے پیچھے کچھ اور وجوہات تھیں۔

:مزید پڑھیں

میانوالی؛ ٹیچر کا بچی پر چوری کا الزام اور تضحیک، بچی نے خود کشی کر لی

 

یہ بات واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے ارمغان اور شیراز کو حراست میں لیا تھا۔ ان کی نشاندہی پر مزید چھاپے مارے گئے، جن میں ساحر حسن کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیشی ٹیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ساحر حسن کے قبضے سے تقریباً 50 لاکھ روپے کی منشیات برآمد ہوئی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ وہ ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

یہ کیس مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، اور پولیس کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کے سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور جلد اس کیس کے تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button