فلسطینی طلباء اب پاکستان میں تعلیم حاصل کریں گے
جنگ سے تباہ شدہ غزہ میں زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا شعبہ بھی بری طرح تباہ ہوا ہے۔

جنگ سے تباہ شدہ غزہ میں زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا شعبہ بھی بری طرح تباہ ہوا ہے۔ تعلیمی اداروں کی عمارتیں منہدم ہو چکیں ہیں جبکہ جنگ شروع ہونے سے لیکر اب تک بچے سکول نہیں جا پار ہے ہیں۔
بچوں کیلئے تو تعلیم کا بندوبست کرنا مشکل ہورہا ہے لیکن نوجوانوں کو دیگر ممالک میں تعلیمی سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔
پاکستان بھی ان خوش قمست ممالک میں شامل ہے جس کو اپنے فلسطینی بھائیوں کا مشکل وقت میں ساتھ دینےکا اعزاز حاصل ہے۔
فلسطینی طلباء کی پاکستان آمد، الخدمت فاؤںدیشن کردار ادا کرے گی
اسی سلسلے کی ایک کڑی میں 17 فلسطینی طلباء اتوار کے روز کراچی پہنچے جنہیں بعدازاں اسلام آباد روانہ کیا گیا۔ یہ فلسطینی طلبہ پاکستان میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے اور انہیں ایسا کرنے میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اعانت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان پہنچنے والے ان طلباء نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کر کے اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
فلسطینی طلباء نے پاکستان میں کام کرنے والے ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ فیصلہ ان کیلئے آسان نہ تھا۔ تاہم غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے وہ اپنی جان بچا کر یہاں اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان فلسطینی طلبہ کیلئے کیا قابل تعریف اقدامات کر رہا ہے؟
الخدمت فاؤنڈیشن جس کی مدد سے یہ طلباء پاکستان آئے اور اپنی تعلیم مکمل کریں گے کہ ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 255 طلباء پاکستان پہنچے ہیں جب کہ ان 17 طلباء کو بھی اسلام آباد شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں یہ اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔
ترجمان الخدمات فاؤنڈیشن نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان نوجوانوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں تا کہ وہ واپس جاکر اپنے ہم وطنوں کی خدمت کر سکیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تقریباً 85 فیصد تعلیمی اداروں کی عمارتیں جنگ کے دوارن تباہ ہو چکیں ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے ماہِ مقدس میں ایک بار پھر چھ سو زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ صہیونی فورسز کی جانب سے تباہ حال غزہ کے مقیموں کے لئے بے دخلی کے احکامات بھی سامنے آرہے ہیں۔