اہم خبریںپاکستان

شہرِ لاہور اب اقتصادی تعاون تنظیم کا سیاحتی دارالحکومت

شہر لاہور اپنی خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ تاریخی مقامات، سیر و تفریحی کے بہترین مواقع، بہترین انفراسٹرکچر اور زندہ دل شہری لاہور کی خوبصورت کو چار چاند لگاتے ہیں۔

شہرِ لاہور اپنی خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ تاریخی مقامات، سیر و تفریحی کے بہترین مواقع، بہترین انفراسٹرکچر اور زندہ دل شہری لاہور کی خوبصورت کو چار چاند لگاتے ہیں۔

لاہور کی اسی خوبصورتی نے پاکستان کا سر عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔ لاہور کو باضابطہ طور پر سال 2027 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

 

شہرِ لاہور اقتصادی تعاون تنظیم کے سیاحتی دارالحکومت

تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے سیاحتی دارالحکومت کا یہ ٹائٹل ہر سال ای سی او کی طرف سے دیا جاتا ہے جس میں 10 رکن ممالک شامل ہیں جن میں ترکی، ایران، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

لاہور کو اس کے تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے لیے چنا گیا ہے۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد 13 اپریل کو لاہور کا دورہ شروع کرے گا، جس کے دوران شہر کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

وفد متعدد ثقافتی اور سرکاری سرگرمیوں میں حصہ لے گا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ میں مستقل نمائندوں کی کونسل کا اجلاس بھی شامل ہے۔

 

مزید پڑھیں: موسمِ بہار سے محروم ہوتا ملکِ پاکستان

 

دورہ کرنے والا وفد میلہ چراغاں میں بھی شرکت کرے گا، لاہور کے والڈ سٹی کا دورہ کرے گا اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرے گا۔ گورنر ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کی تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز چاہتی ہیں کہ دنیا لاہور کی تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی خوبصورتی کا مشاہدہ کرے۔

اس سے پہلے یہ اعزاز کس کے پاس رہا؟

لاہور شہر ازبکستان کے نقش قدم پر چل رہا ہے، جس نے ماضی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سال 2025 کیلئے یہ ٹائٹل ترکی کے شہرایروزرم کے نام رہا۔

2019 میں شروع ہونے والے ECO کے اقدام کا مقصد خطے کی مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور فروغ دینا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button