کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستان کا رسمی شکریہ

آئی سی سی نے پریس ریلیز کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو انڈیا کے میچز کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے باقاعدہ پریس ریلیز کے ذریعے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ آئی سی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کے شکریہ پر مبنی پوسٹ بھی کی گئی۔

آئی سی سی کا پاکستان کا شکریہ:

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ کا نوٹ جاری کیا ہے۔
آئی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیاکہ "چونکہ یہ 1996 کے بعد سے ملک میں کھیلا جانے والا پہلا عالمی ملٹی ٹیم کرکٹ ایونٹ تھا، اس لیے یہ ایونٹ پی سی بی کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا، اور وہ تمام لوگ جو اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، کھیل کی سطحوں کی تیاری، میچوں کی فراہمی اور ٹیموں اور مہمانوں کی میزبانی میں شامل ہیں، کو ان کی کوششوں پر بہت فخر ہونا چاہیے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

آئی سی سی نے انڈیا کی میچز کی میزبانی کرنے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین جے شاہ کا سب کا شکریہ:

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ : "آئی سی سی  کی جانب سے میں ٹیموں، ٹورنامنٹ کے میزبانوں، براڈکاسٹ لائسنسز، ہمارے اسپانسرز، ICC عملے، سپلائرز – اور یقیناً دنیا بھر کے ناقابل یقین شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مل کر اس چیمپئنز ٹرافی کو ایک بہت بڑی کامیابی بنانے میں مدد کی”۔

 

مزید پڑھیں: پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ سے بھی باہر

فائنل کی تقریب میں نہ بلانے پر پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکوے شکایتیں:

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی آفیشل کو فائنل پر مدعو نہ کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی سے وضاحت طلب کر کے معافی مانگنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
تاہم اس پر آئی سی سی کی جانب سے ایک وضاحت سامنے آ گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا کہ آئی سی سی صرف میزبان کرکٹ بورڈ کے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا سی ای او کو ہی فائنل تقریب میں شرکت کی دعوت بھیجتا ہے۔
آئی سی سی ترجمان کی مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس حوالے سے باقاعدہ دعوت دی گئی تھی لیکن وہ دبئی نہ آسکے۔
پاکستان نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پی سی بی آفیشل دبئی موجود تھے جنہیں سٹیج پر نہیں بلایا گیا تو آئی سی سی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میزبان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے علاوہ کسی بھی دوسرے شخص کو سٹیج پر مدعو نہیں کیا جاتا۔
آئی سی سی نے مزید واضح کیا کہ یہ پروٹوکول صرف چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہیں بلکہ تمام آئی سی سی ایونٹس میں فالو کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button