وہ ملک جس نے الیکشن کے موقع پر سکندر سلطان راجہ کی خدمات لیں

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور منصفانہ الیکشن ، یہ دونوں الفاظ ایک ساتھ سوچتے ہوئے بھی دقت پیش آتی ہے۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے چیف الیکشن کمشنر صاحب بیرون ملک انتخابات میں مبصر کے طور پر شرکت کر چکےہیں اور اپنے خیالات سے دنیا کو مستفید کرچکے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے اپنے مخصوص مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں بتایا کہ وہ پارلیمانی وفد کے ساتھ بطور مبصر آذر بائیجان گئے جہاں الیکشن ہو رہے تھے۔ وہاں جا کر معلوم پڑا کہ ماہرین کے طور پر وہاں کی حکومت نے ہمارے چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلایا تھا۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ سکندر سلطان راجہ وہاں گئے اور شاید وہاں ٹاکس بھی کیں۔ آذر بائیجان کی حکومت بھی انکی ماہرانہ رائے سے مستفید ہوئی۔
اپنا طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ ہمارے پاکستان میں بھی چیف الیکشن کمشنر نے تاریخ میں پہلی دفعہ ایسے شفاف الیکشن کرائے کے پوری دنیا سے آفرین کی صدائیں آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ آذر بائیجان میں صدارتی الیکشن کا انعقاد 1 ستمبر کو عمل میں لایا گیا۔
مزید پڑھیں:وہ دور جب جسٹس طارق محمود جہانگیری پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حصہ تھے
اس کے علاوہ 8 فروری 2024 کے الیکشن پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست جمع ہے لیکن آج تک درخواست سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی ہے۔
اسکے علاوہ وفاق، پنجاب میں الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی بھی رکی ہوئی ہیں جس سے انتخابی عذرداریوں پرفیصلے نہیں ہو پارہے ہیں۔
دوسری جانب پتن کی جانب سے جس بھی حلقے کا آڈٹ ہو رہا ہے وہاں سنگین بے ضابطگیاں دیکھنے کومل رہی ہیں۔ نواز شریف اور عون چوہدری کے حلقوں ہی کے بات کر لی جائے تو وہاں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ووٹوں میں بہت بڑا فرق ہے۔