کھیل

ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ اولمپکس سے تمغہ جیت لائے

پیرس میں جاری پیرا اولمپکس 2024 میں حیدر علی نامی پاکستانی ایتھلیٹ نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ ڈسکس تھرو کے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتے ہوالے ایتھلیٹ کا تعلق ازبکستان سے تھا جنہوں نے 57.28 میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کا تھرو 52.54 میٹر تک پہنچ سکا۔
چاندی کا تمغہ جیت کر دوسرے نمبر پر آنے والے ایتھلیٹ کا تعلق کینیڈا سے تھا اور انہوں نے 53.24 میٹر کی تھرو پھینکی۔
پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انہوں نے کسی اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیتا ہے۔ اس سے قبل وہ پیرا اولمپکس میں سونے کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔
حیدر علی نے 2016 میں بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیاتھا۔ وہ لانگ جمپ میں یہ تمغے حاصل کرچکےہیں لیکن پیرس میں جاری اولمپکس میں وہ صرف ڈسکس تھرو کےمقابلے ہی میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کیلئے پیرا اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1984 میں دسمبر میں پیدا ہونےوالے حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان میں‌چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد خطرے میں

اس سے قبل جیولین تھرو میں پاکستان کے نام گولڈ میڈل کرنے پر ارشد ندیم کو ملک بھر میں سراہا گیا اور اب انہیں ملک میں ایک سلیبرٹی جیسی اہمیت حاصل ہے۔
پاکستان میں اولمپکس جیسے مقابلوں میں اس سے قبل حکومتی سطح پر کوئی پذیرائی نہ ہونے کی وجہ سے اچھا رسپانس نہیں ملتا ہے۔ اس سال پاکستان کے گنتی کے کھلاڑی اولپمکس میں حصہ لینےکیلئے پیرس پہنچے۔
بہت سے کھلاڑیوں کو ویزہ نہ ملنے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button