سائنس اور ٹیکنالوجی

اردو زبان کی آڈیو یا ویڈیوز کی ٹرانسکرپشن کرنے کا آسان فارمولا

ٹیکنالوجی نے اب اس حد تک ترقی کر لی ہے کہ بہت سے کام جو کبھی مینوئل طریقے سے کرنے پر گھنٹوں صرف ہوتے تھے ، اب چند منٹوں میں بنا کسی تردد کے ہو جاتے ہیں۔

کیا آپ ایک ریسرچر ہیں اور آپ نے اپنی ریسرچ کیلئے انٹرویوز کنڈکٹ کئے ہیں اور اب مسئلہ آرہا ہے کہ ان سب انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ کیسے تیار کیا جائے؟  کیونکہ ایک 10 سے 12 منٹ کی آڈیو بھی جب ٹرانسکرائب کی جائے تو وہ گھنٹوں لے جاتی ہے۔

اب یہاں آپ سوال اٹھا سکتے ہیں کہ اس کام کیلئے تو اب ٹولز موجود ہیں جو ایک کلک پر ٹرانسکرپٹ جنریٹ کر دیں گے ۔

اس میں کوئی  دو رائے نہیں کے اے آئی ٹولز کے ذریعے اب یہ ممکن ہے کہ چند منٹوں میں ہی آپ مطلوبہ آڈیو / ویڈیو کی ٹرانسکرپٹ حاصل کر لیں۔

لیکن یہ ٹولز انگلش، جرمن وغیرہ جیسی بین الاقوامی زبانوں پر مکمل دسترس رکھتی ہیں جبکہ قومی زبان اردو کو ٹرانسکرائب کرتے ہوئے اکثر ٹولز محدود ہو جاتے ہیںَ

اسی طرح آپ اگر آپ کسی ریکارڈ شدہ ویڈیو یا آڈیو کو ٹرانسکرائب کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنی جاب کی ایک زیادہ تر حصہ اس میں صرف کر بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو طعنہ زنی سننا پڑتی ہے تو ہم آپ کو ایسے آسان طریقے سے روشناس کرانے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ باآسانی مطلوبہ آڈیو یا وڈیو کو اردو یا کسی اور مطلوبہ زبان میں ٹرانسکرئب کر سکتے ہیں۔

اردو آڈیو یا ویڈیو کی ٹرانسکرپشن کا آسان فارمولا:

 

ایسا کرنے کیلئے آپ نے کے پاس اگر کوئی ویڈیو ہے تو اسکو آڈیو میں تبدیل کر لیں ، اور اگر آپکے پاس آڈیو ہی ہے تو اسے مائیکروسافٹ ورڈ کی فائل میں امپورٹ کریں۔

ایسا کرنے کیلئے آسان طریقہ کار یہ ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ کی نئی فائل کھولیں اور ڈیکٹیٹ کے آپشن پر کلک کر کے ٹرانسکرائب کا آپشن سلیکٹ کریں۔ وہاں اپنے اردو فائل اپلوڈ کریں۔

اس کے بعد آپ ٹرانسکرائب کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو مسائل درپیش آئیں گے۔

مزید پڑھیں:‌ایپل صارفین کیلئے ڈیوائس ان لاک کرنے کا نیا فیچر کیا ہے

 

یہاں ایک مسئلہ یہ بھی درپیش آسکتا ہے کہ مائیکروسافٹ ورڈ اکثر اردو ٹرانسکرپشن کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔ اس کا حل آسان سا یہ ہے کہ آپ نے وہاں زبانوں کے آپشن میں جاکر ہندی زبان کو سلیکٹ کرنا ہے اور اس فائل کو اپلوڈ کر دینا ہے۔

ہندی زبان اردو کے قریب ترین تصور ہوتی ہے لیکن لکھنے میں ایک اردو پڑھنے والے کو سمجھ نہیں آتی ۔ یوں آپ ہندی کا آپشن سلیکٹ کریں گے  مائیکروسافٹ ورڈ تھوڑی سے وقت میں آپکو اس آڈیو کی مکمل ٹرانسکرپٹ مہیا کر دے گا جو کہ ہندی زبان میں ہوگی۔

آپ نے اس ٹرانسکرپٹ کو چیٹ جی پی ٹی یا کسی اور اے آئی ٹول  میں کاپی کر کے پیسٹ کرنا ہے اور اس کے بعد چیٹ جی پی ٹی کو کمانڈ دینا ہے کہ اسے اردو میں ترجمہ کر دے لیکن اس کا مقصد تبدیل نہ کرے کہ جس پیرائے میں یہ بات کی گئی ہے۔

یوں چیٹ جی پی ٹی چند ہی سیکنڈز میں آپکو مطلوبہ آڈیو/وڈیو کا ٹرانسکرپٹ مہیا کر دے گا۔ یوں آپکا اردو ٹرانسکرپشن کا بڑا مسئلہ چند لمحوں میں حل ہو جائے گا۔

 

اختتامیہ:

 

اگرچہ اے آئی ٹولز کے ذریعے اردو ٹرانسکرپشن کا کام آسان ہوگیا ہے لیکن یہاں سے حاصل ہونے والی ٹرانسکرپٹ کو دوبارہ ضرور پڑھیں اور درستگی کریں کیونکہ ٹولز سے غلطی ہونا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔

یوں آڈیو سنتے ہوئے آپ چند ہی منٹوں میں آپ اپنی مطلوبہ آڈیو کی ٹرانسکرپٹ حاصل کر پائیں گے جسے آپ ریسرچ یا دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button