دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروادیا ہے اس نئے فیچر کے ذریعے اب صارفین اپنی پسندیدہ تصاویر کو سرچ بھی کر سکیں گےیہ نیا فیچر صارفین کو ان کی دلچسپی کے مطابق تصاویریں تلاش کرنے میں مدد دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹک ٹاک نے امریکہ سمیت مختلف ممالک میں یہ نیا فیچر ٹک ٹاک شاپ پر پیش کیا ہے۔ ٹک ٹاک شاپ ایک کاروباری ٹیب ہے جہاں صارفین مختلف مصنوعات خرید اور فروخت کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کی مدد سے، صارفین تصاویر کو سرچ کر کے ان جیسی مزید تصاویر اور پروڈکٹس دیکھ سکیں گے۔
یہ نیا فیچر گوگل لینس کی ہی طرح کام کرتا ہے۔ صارف کسی بھی تصویر پر کلک کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور متعلقہ پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے کاروباری افراد کو بھی اپنے پروڈکٹس کو بہتر طریقے سے فروغ دینے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میںنئے متعارف ہونے والےوائس کالنگ فیچرز کیا ہیں؟
فی الحال یہ نیا فیچر ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرایا گیا ہے، تاہم امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں یہ فیچراس کی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی متعارف کروادیا جائے گا ۔نئے فیچر کو پہلے مختلف ممالک میں لانچ کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے عالمی سطح پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
ٹک ٹاک ہمیشہ سے ہی اپنے صارفین کی ضروریات اور دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اور جدید فیچرز پیش کرتا رہا ہے۔ یہ نیا تصویری سرچ فیچر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے صارفین کو ایک نیا اور منفرد تجربہ فراہم کیا جائے گا۔امید کی جاتی ہے کہ صارفین اس نئے فیچر کو خوب پسند کریں گے اور اسے بھرپور انداز میں استعمال کریں گے۔