ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس بڑا نقصان کرا بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر کو ماسک پہنے افراد بین اسٹوکس کے گھر داخل ہوئے اور قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہو گئے۔
اگرچہ یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا جب بین اسٹوکس ملتان میں موجود تھے اور دوسرے ٹیسٹ کا کھیل جاری تھا۔ تاہم ان کی فیملی گھر پر ہی موجود تھی لیکن محفوظ رہی۔ تاہم اسٹوکس نے 30 اکتوبر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بارے اپنے مداحوں اور شائقین کرکٹ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جمعرات 17 اکتوبر کی شام کو کئی نقاب پوش لوگوں نے شمال مشرق میں کیسل ایڈن کے علاقے میں میرے گھر میں چوری کی۔
وہ زیورات، دیگر قیمتی سامان اور ذاتی سامان کی ایک اچھی مقدار کے ساتھ فرار ہوگئے۔ ان میں سے بہت سی اشیاء میرے اور میرے خاندان کے لیے حقیقی جذباتی قدر رکھتی ہیں۔ وہ ناقابل تلافی ہیں۔
اسٹوکس نے مزید لکھا کہ جن لوگوں نے یہ فعل سرانجام دیا، ان کی تلاش کیلئے ہر قسم کی مدد کی اپیل ہے۔
مزید پڑھیں:فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ عمران خان؟
انگلش کپتان نے مزید لکھا کہ اب تک اس جرم کی سب سے بری بات یہ ہے کہ یہ اس وقت کیا گیا جب میری بیوی اور 2 چھوٹے بچے گھر میں تھے۔ شکر ہے کہ میرے خاندان میں سے کسی کو بھی کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، قابل فہم طور پر، تجربے نے ان کی جذباتی اور ذہنی حالت پر اثر ڈالا ہے۔ ہم صرف اتنا سوچ سکتے ہیں کہ یہ صورت حال کتنی خراب ہو سکتی تھی۔
تاہم پاکستانی عوام سے اپنا دکھ غم شیئر کرنا بین اسٹوکس کو مہنگا پڑ گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ نواز شریف ایسا پنوتی ہے کہ جہاں جاتا ہے وہاں حالات خراب ہوجاتے ہیں۔ پہلے کنزرویٹو پارٹی کے لیے ایسے حالات ہوگئے کہ وہ 14 سال کے بعد الیکشن ہاری۔ اب لیبر پارٹی کی باری ہے۔