ماحولمتفرق

موسمِ بہار سے محروم ہوتا ملکِ پاکستان

پاکستان دنیا کے ان خوش قسمت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں چاروں موسم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

سردیوں سے گرمیوں کی طرف سفر کے دوران پاکستان میں بہار کا موسم ہوتا ہے جس میں درجہ حرارت معتدل رہتا ہے اور یہ پر لطف موسم ہوتا ہے۔

تاہم گزشتہ چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں موسمِ بہار کا یہ معتدل موسم ختم ہوتا جارہا ہے۔

صرف موسمِ بہار ہی  نہیں، بہار کی آمد کے ساتھ منائے جانے والے تہوار جیسا کہ بسنت وغیرہ بھی اپ منانا مکمن نہیں رہا۔

 

مزید پڑھیں: کبوتر بازی پر پابندی ، شوقین افراد ہو جائیں ہوشیار

گرمیوں سے سردیوں کے درمیان کا موسم ہو سردیوں سے گرمیوں کی طرف، اب دونوں صورتوں میں معتدل موسم ختم ہوتا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک عمل ہے۔

موسمِ بہار سے محروم ہوتا ملکِ پاکستان:

پاکستان میں فروری کے درمیان سے اپریل کے آخر تک موسمِ بہار دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس موسم میں درجہ حرارت معمول کو رہا کرتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

پاکستان کا دارالحکومت جو بہار کی رنگینیوں اور معتدل موسم کی وجہ سے جانا جاتا ہے اب کی بار اپریل کے مہینے میں سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

یہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان کا ہے جو کہ گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں 7 سے 10 ڈگری زیادہ ہے۔
موسم کی یہ شدت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات کی طرف اشارہ کرتی ہے جس نے رنگینیوں سے بھرپور بہار کے موسم کو ہم سے چھین لیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بھی مارچ کے دوران سے ہی موسم کافی گرم ہے اور درجہ حرارت کئی مقامات پر 40 ڈگری سے زائد ہے۔

بہار کے دنوں میں 40 سے زائد درجہ حرارت جون جولائی میں درجہ حرارت کے پچاس ڈگری تک ہونے کی پیشن گوئی کررہا ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں مزید موسمیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گیں اور اب بظاہر اپریل کے موسم سے ہی موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button