اہم خبریںدنیا

کونسلرقیصر عباس کی تھینک یو فیسٹیو میلز مہم کیاہے؟

مقامی کمیونٹی میں اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے، اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ جذبۂ تشکر مستقبل میں بھی اسی طرح قائم رہے گا۔

تھرک میں  کرسمس اور نئے سال کے مصروف اور چیلنجنگ ایام میں خدمات انجام دینے والے سابق فوجیوں، حاضر سروس مسلح افواج کے جوانوں، پولیس افسران اور ایمبولینس عملے کے لیے ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والی سرگرمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کنزرویٹو کونسلر قیصر عباس نے “تھینک یو فیسٹیو میلز” (Thank You Festive Meals) کے نام سے ایک خصوصی مہم لانچ کی ہے جس کے تحت ان مقامی ہیروز کو تہوار کے موقع پر مفت کھانے پیش کیے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر قیصر عباس نے کہا:

“مجھے تھینک یو فیسٹیو میلز کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وہ بہادر افراد ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی ہماری حفاظت اور مدد کے لیے ہمیشہ حاضر رہتے ہیں۔ یہ مہم ہمارے ان ہیروز کے لیے تشکر اور تہوار کے تحفے کے طور پر ایک چھوٹا سا قدم ہے۔ میں تمام پراؤڈ پارٹنر ریسٹورنٹس، کیفوں اور ٹیک اویز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دل کھول کر اس اقدام میں حصہ لیا۔ یہ چھوٹے مگر جذبے سے بھرپور مقامی کاروبار ہیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Qaisar Abbas (@qaisarabbasuk)

 

تھینک یو فیسٹیو میل کب سے کب تک تقسیم ہوں گے؟

یہ مفت تہوار ی کھانے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک تھرک بھر میں موجود 29 شراکت دار ریسٹورنٹس اور ٹیک اویز میں فراہم کیے جائیں گے۔ ہر پارٹنر روزانہ "فرسٹ کم، فرسٹ سرفڈ” یعنی کہ "پہلے آئیے پہلے پائیے” کی بنیاد پر ایک ہیرو کو ایک مفت کھانا پیش کرے گا۔

شراکت داروں  نے اپنی دکانوں کے داخلی دروازے پر “تھینک یو فیسٹیو میل” کا خصوصی اسٹیکر آویزاں کر دیا ہے۔

مفت کھانا حاصل کرنے کے لیے سابق فوجیوں، مسلح افواج کے اہلکاروں، پولیس افسران اور ایمبولینس عملے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی سروس آئی ڈی  دکھائیں۔

مقامی کمیونٹی میں اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے، اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ جذبۂ تشکر مستقبل میں بھی اسی طرح قائم رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button