دنیاکھیل

بھارتی میڈیا بھی ارشد ندیم کےدیوانے ہوگئے

ارشدندیم کی شاندار کامیابی نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچادی ہے۔ بھارت کا وہی میڈیا جو اکثر پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے، اس بار ارشد ندیم کی عظیم کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں انہوں نے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی پرچم کو سر بلند کردیا ہے ۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے بھارت کے مین لائن میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں ہیرو بنا دیا ہے۔ خاص طور پر اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ 118 سالہ اولمپک ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے معروف ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ نے ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔ اسی طرح دیگر مین اسٹریم میڈیا پر بھی پاکستانی ہیرو کی کارکردگی کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی سوئمر پر تنقید کیوں

بھارت کا ’انسٹینٹ بالی ووڈ‘ نامی میڈیا ادارہ بھی ارشد ندیم کی تعریف میں پیچھے نہیں رہا اور ان کے لیے ایک تعریفی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی ہے جس میں ارشد ندیم کو ’ناقابل یقین حد تک ہنر مند‘ قرار دیا گیا ہے، جو ان کے کھیل میں اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتا ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ارشدندیم نے کم وسائل ہونے کے باوجود بھی پیرس اولمپک میں اتنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے، کیوں کہ 40 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے کسی انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ان کی اس فتح نے پاکستانی قوم کو نہ صرف فخر کا موقع فراہم کیا ہےبلکہ ان کی اس کارکردگی نےیہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ محنت، لگن اور عزم کے ساتھ کوئی بھی مقصد عبور کیا جاسکتا ہے.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button