اہم خبریںدنیا

ایسیکس میں کمیونٹی افطار کا اہتمام ؛ بین الثقافتی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اس کمیونٹی افطار میں شرکت نے بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار نمونہ پیش کیا۔

ایسیکس اسٹینفورڈ لی ہوپ مسجد میں رمضان المبارک میں دوسری سالانہ اجتماعی کمیونٹی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اس کمیونٹی افطار میں شرکت نے بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار نمونہ پیش کیا۔

ایسیکس میں کمیونٹی افطار کا اہتمام:

تفصیلات کے مطابق 13 مارچ 2025 کو ایسیکس کی اسٹینفورڈ لی ہوپ مسجد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے دوسری سالانہ اجتماعی کمیونٹی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس افطار میں انسپکٹر ایڈم بوڈن، تھاروک کمیونٹی پولیسنگ ٹیم، پولیس سارجنٹ صادق میاں، فادر ڈیوڈ رولنز (یونائیٹڈ بینیفس آف کورنگھم اور فوبنگ)، مسٹر کم ٹولسن (چیئرمین تھاروک ایسوسی ایشن آف فورمز) اور مسٹر راجر پاسفیلڈ (چیئرمین تھاروک نیبرہوڈ واچ) نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، گریز پارک اور ٹلبری کی مساجد کے نمائندے، کیو اے جی فاؤنڈیشن، تھرک ہندو، بوسنیائی، کرد اور دیگر کمیونٹیز کے افراد اور مقامی کاروباری حضرات بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: تھرک میں چھٹی سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد

افطار سے کونسلرقیصر عباس و دیگر کا خطاب:

تھرک مسلم سنٹر اور سٹینفورڈ لی ہوپ مسجد کے چیئر ڈاکٹر سراج علی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا: "میں آج کمیونٹی افطار میں ہمارے ساتھ شامل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر ایک کو موقع فراہم کر رہے ہیں کہ ہمیں وزٹ کرے اور ہمارے ساتھ رمضان میں شریک ہو۔

تھرک کے کونسلر قیصر عباس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ "کمیونٹی افطار میں مختلف پس منظر کے لوگوں اور پولیس افسران کو دیکھ کر اچھا لگا۔ یہ اجتماعی ہم آہنگی کی ایک حقیقی مثال ہے۔ اس طرح کے واقعات لوگوں کو نئے دوست بنانے اور کمیونٹی کے تعلقات کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔”

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button