پاکستانسیاست

جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ذاتی معالج کیا کہتے ہیں

عمران خان کے ذاتی معالج اور شوکت خانم ہاسپٹل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی۔
ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ انہیں بالاخر اڈیالہ جیل میں عمران خان کو ملنے کی اور معائنہ کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا چار مہینے ہو چکے ہیں جب میں نے آخری دفعہ عمران خان کو دیکھا ۔
ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ اڈیالہ میں خان صاحب دیکھنے میں اور بات کرنے میں بہت صحت مند اور تندرست لگ رہے تھے مینٹلی ان کی سپرٹس ہمیشہ کی طرح انہیں بڑی ہائی لگی ۔
ذاتی معالج کے مطابق عمران خان نے کافی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کافی عادی ہو چکے ہیں جیل کی کنڈیشنز سے اور ان کو کوئی خاص تکلیف نہیں ہے جیل میں رہنے سے۔
ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ان کی خوراک ماشاءاللہ ٹھیک ہے ان کا پیٹ ٹھیک ہے، کوئی خاص قسم کی کوئی بھی ان کو فزیکل کمپلینٹ نہیں ہے معائنہ میں نے ان کا کیا تو ان کا جو ہارٹ ریٹ ہے وہ 48 کا اج اور انہوں نے مسکرا کے مجھے کہا کہ عموما ان کا جب وہ اکیلے ہوتے ہیں اپنے سیل میں تو 44 تک بھی آ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی جیل میں‌انوکھی فرمائش، کیا پوری ہو پائے گی

ڈاکٹر کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر 110/70 تھا جو کہ ان کی عمر کے لیے تو بہت ہی اچھا ہے ۔اور باقی بھی معائنے میں کوئی ایسی کوئی پریشانی کی بات نہیں ملی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی فزیکلی تندرست لگ رہے تھے ۔ ایکٹیو ہیں ریگولرلی ایکسرسائز کر رہے ہیں ، کتابیں خوب پڑھ رہے ہیں بلکہ انہوں نے مجھے کہا کہ اب وہ بہت زیادہ تیز پڑھنے لگ گئے ہیں کیونکہ سارا دن پڑھنے کے علاوہ کچھ اور خاص کام ہے نہیں ۔
چیف میڈیکل آفیسر شوکت خانم کے مطابق عمران خان کے روٹین ٹیسٹ کیلئے خون کے سمپل بھی لیے گئے کے لیے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ رپورٹس بھی میرے ساتھ شیئر ہوں گی جیسے رپورٹ آ جائیں تو اور میں نے ریکویسٹ کی ہے کہ دو ہفتے بعد مجھے دوبارہ ملنے کی اجازت دی جائے فالواپ کے لیے۔
ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے بہت ضروری ہے یا میں یا ڈاکٹر فیصل سلطان میں سے ایک ہمیں ہر دو ہفتے بعد ضروری اجازت ملنی چاہیے کہ ہم خان صاحب کا معائنہ کر سکیں اور دیکھ سکیں کہ وہ تندرست ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button