اہم خبریںسیاست

ریحانہ ڈار کو بڑی خوشخبری مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں اترنے والی عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ ریحانہ ڈار کے اغواء ہونے والے بیٹے عمر ڈار طویل عرصہ غائب رہنے کے بعد بحفاظت گھر پہنچ گئے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ریحانہ ڈار نے عمر ڈار کی واپسی کی خبر دی۔
انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ میرا بہادر بیٹا عمر ڈار آج 10 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیا۔ میرا جگر کا ٹکڑا ماں کے سینے سے لپٹا تو لگا دنیا جہان کی ہر خوشی مل گئی ہو۔ میرے گھر کی رونق واپس لوٹنے پر میں اپنے اللہ کا جتنا شُکر ادا کروں وہ کم ہے۔ اس خوشی کے موقع پر میں ہر اس بیٹے بیٹی بہن اور بھائی اور تحریک انصاف کے ورکرز کی شکر گزار ہوں جو مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا سہارا اور آواز بنے۔ میڈیا کے اُن لوگوں کا بھی شکریہ جو میرے لئے آواز بلند کرتے رہے۔ عمر ڈار نے آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام لیا ہے۔ انشااللہ اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر عمران خان کے نظریے کیلئے جدوجہد کروں گی۔ پاکستان زندہ آباد۔

یاد رہے کہ عمر ڈار کو 30 دسمبر 2023 کو لاہور کے کے ایک نجی ہوٹل سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد ریحانہ ڈار نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اغواء پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کی بازیابی کیلئے بھی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے محمد عامر کا بڑا مسئلہ حل کردیا

عمر ڈار کے اغواء کے بعد انکے بیٹی لائبہ عمر ڈار بھی منظر عام پر آئی تھیں اور انہوں نے اس نجی ہوٹل کے باہر سے ویڈیو بنا کر بتایا تھا کہ ان کے والد کو یہاں سے اغواء کیا گیا تھا۔ انہوں نے عدالتی فورم پر بھی اپنی دادی ریحانہ ڈار کا بھرپور ساتھ دیا اور الیکشن میں بھی وہ ریحانہ ڈار کے شانہ بشانہ رہیں۔
تاہم اب ریحانہ ڈار کو بڑی خوشخبری ملی ہے کہ عمر ڈار واپس لوٹ آئے ہیں۔ ریحانہ ڈار نے عثمان ڈار کی گمشدگی اور منظر عام پر آنے اور سیاست سے کنارہ کشی کرنے کے بعد عمران خان کے ساتھ چلنے کا وعدہ کرتے ہوئے سیاسی جدو جہد کا اعلان کیا اور سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے مقابلے میں تحریک انصاف کی امیدوار تھیں۔
ان کا حلقہ بھی ان متنازع حلقوں میں سے ہے جس میں فارم 45 پر جیتنے والے امیدواروں کو فارم 47 میں ہروا دیا گیا تھا۔ وہ بھی سلمان اکرم راجہ کے ساتھ انٹرنیشنل میڈیا کو اپنے فارم 45 دکھا چکی ہیں‌جس میں ان کے مطابق خواجہ آصف کو بھاری مارجن سے شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button