کھیل

پاکستان انڈیا میچ کے ٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو رہے

روایتی حریفوں‌کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے جس کی ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچز ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ٹاکرے ہوا کرتے ہیں۔

ایسے مقابلوں کا شائقین انتہائی شوق سے انتظار بھی کرتےہیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان کھیل میں بھی سیاست کے باعث اپنے ممالک میں میچ کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے۔

اکثر دونوں ممالک نیوٹرل وینیو پر ہی میچ کھیلتے ہیں، لیکن پھر بھی ان میچز کے کو لائیو دیکھنے کیلئے شائقین سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں اور جتنا بھی مہنگا ہو جائے اس ٹاکرے کا ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے۔

رواں سال ہونے والے اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کےٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں بک رہے ہیں جو کہ ایک حیران کن عمل ہے اور وقت سے پہلے ہی اس ٹاکرے میں عوامی جوش اور ولولے کا اندازہ ٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہونے کے باوجود بھی خریدے جانےسے لگایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:‌پی ایس ایل 9 سے پاکستان کو کونسا نیا ٹیلنٹ مل سکتا ہے؟

پاک انڈیا میچ کے ٹکٹ ہزاروں ڈالروں میں فروخت ہونے لگے:

 

روایتی حریفوں‌کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے جس کی ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

ابتدائی طور پاکستان انڈیا میچ  ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالر سے لیکر 400 ڈالر تک تھی تاہم بعد میں ری سیل ویب سائٹس پر ٹکٹ ہزاروں ڈالرز میں400 ڈالر والے ٹکٹس 40 ہزار ڈالر میں بک رہے ہیں ۔

اگران میں پلیٹ فارم کی فیس بھی شامل کر دی جائے تو یہ رقم50 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ یو ایس ٹو ڈے کے مطابق سب سے مہنگی ٹکٹ 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر تک کی بھی سیل کی جارہی ہے۔

 


رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا جس میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کے پچز پر میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ میزبان ملک امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ  پاک انڈیا میچ 9 جون کو  کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button