کیا واقعی عاصم اظہر کا کٹ گیا ہے؟

مشہور پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے چند دن قبل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ہٹانے کے بعد سے صارفین میں بہت تجسس پایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارف ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہیں کہ عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تصاویر کیوں ہٹا دیں؟
صارفین صرف یہیں تک محدود نہیں بلکہ جیسے انہیں بات چیت کرنے کو نیا موضوع مل گیا ہو، اس لئے وہ اس بارے بھانت بھانت کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ لیکن عاصم اظہر بھی اپنے مداحوں کا تجسس برقرار رکھے ہوئے ہیں اوروکٹ کے دونوں اطراف سے کھیل رہے ہیں۔
عاصم کی جانب سے اپنی تمام پوسٹ ہٹائے جانےپر چند صارفین نے تبصرہ کیا کہ عاصم اظہر کا پھر سے بریک اپ ہو گیا ہے۔ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹر پر آپکو نوجوانوں کے ایسی بے تحاشا پوسٹیس ملیں گی جس میں انہوں نے بریک اپ کے موضوع پر اپنی مزاح کی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔
فاریہ زیدی نامی صارف نے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ جیسے ہی پسند کی شادی پر دماغ بنتا ہے، عاصم اظہر کا بریک اپ ہو جاتا ہے۔ جبکہ حسان خان نے لکھا کہ جب عاصم اظہر کے ساتھ ایسا دو بار ہو چکا ہے تو وہ کس کھیت کی مولی ہیں؟
مزید پڑھیں:کورین گلوکار داؤد کم نے مسجد کی تعمیر کیوں روکی؟
تاہم ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہ آپ نے اپنی پرانی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کیں؟ عاصم اظہر نے جواب دیا کہ وہ اپنا ڈیبیو البم ریلیز کرنے جارہے ہیں جو انکی زندگی اور کیرئیر کا نیا آغاز ہے اور وہ اس نئے دور کا اپنے مداحوں کے ساتھ فریش آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم انسٹاگرام سے تصاویر اور پوسٹ ہٹانے کے بعد عاصم اظہر کی پہلی پوسٹ اور پہلی سٹوری متضاد بیانیہ دیتی ہیں۔ اپنی پہلی سٹوری میں انہوں نے لکھاکہ اپنے آپ کو ڈھونڈنے کیلئے انسان کو پہلے خود سے محبت کرنا پڑتی ہے۔
اس سٹوری کو دکھی قرار دیتے ہوئے صارفین ان کی اس بات کو بریک اپ سے جوڑ رہے ہیں۔ تاہم ان کی پہلی پوسٹ جس میں انہوں نے یکم مئی کو ریلیز ہونے والے اپنے البم کا ٹریلر ریلیز کیا جس پر ان کی منگیتر میرب علی نے کمنٹ کیا کہ آپ چھا گئے ہیں۔
میرب کے اس کمنٹ نے جہاں بریک اپ کی افواہوں کی تردید کی وہیں بریک اپ کے صدمے سے باہر نہ آنے والے ایک پاکستانی نے میرب کے کمنٹ میں انہیں مفت مشورہ دیا کہ عاصم اچھا لڑکا ہے اسے کبھی نہ چھوڑیئے گا۔
2 Comments