چیمپئنز ٹرافی کے بعد انڈیا کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار

ابھی چیمپئنز ٹرافی میں انڈین انکار کا معاملہ سلجھا نہ تھا کہ پہلے سے طے شدہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے انڈیا دستبردار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر کے دوران پاکستان میں شیڈول تھا۔ تاہم چیمپئنز ٹرافی کے برعکس اس میں انڈین ٹیم کی شرکت نظر آرہی تھی کیونکہ وزارتِ کھیل نے ٹیم کو این و سی جاری کر دیا تھا۔ تاہم ابھی حکومت کی جانب سے اجازت ملنا باقی تھا۔
اس حوالے سے بھارٹ کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 25 روز سے حکومت کی اجازت کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب وقت باقی نہیں بچا تھا کیونکہ ٹورنامنٹ شروع ہوا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وزارتِ خارجہ سے فون پر بات کی تو ہمیں زبانی طور پر پاکستان میں ہونے والی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ سے روک دیا گیا۔ تاہم ابھی تحریری آرڈر آنا باقی ہے۔
بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ایسوسی ایشن انڈیا کے صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ انگلینڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں:جب کوچ باب وولمر کی پراسرار موت پر پاکستانی ٹیم کو تحقیقات بھتگنا پڑی
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونا کرکٹ کیلئے افسوسناک ہے کیونکہ شائقین پاک بھارت میچ بغور دیکھتے ہیں۔ ایسا کرنے سے کھلاڑیوں کی محنت ضائع ہو گی جبکہ پاکستانی ٹیم کو مفت واک اوور مل جائے گا۔
بھارت کا بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ اس لئے بھی غیر معمولی بات ہے کیونکہ بھارت دفاعی چیپمئن ہے کیونکہ یہ مسلسل تین بار 2012، 2017 اور 2022 میں ورلڈکپ جیتتا آیا ہے۔
دوسری جانب انڈین کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کے فیصلے کے بعد پی سی بی بھی ڈٹ گیا ہے اور ہر صورت ایونٹ پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔