پاکستانعوام

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ٹیسٹ، خواتین امیدوار مرد امیدواروں‌سے دوگنا

پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 22 ستمبر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔ یو ایچ ایس کے مطابق، امتحان صوبے کے 12 شہروں میں 26 مراکز پر منعقد ہوگا جہاں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ امتحان سے پہلے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔
کل 58,380 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے، جن میں 40,364 خواتین اور 18,016 مرد شامل ہیں۔ دیکھا جائے تو مرد امیدواروں کے مقابلے میں خواتین امیدواروں کی تعداد 2 گنا سے بھی زائد ہے۔
لاہور میں آٹھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے چھ خواتین امیدواروں کے لیے اور دو لڑکوں کے لیے ہیں۔
یو ایچ ایس کے ترجمان نے کہا کہ سب سے بڑا مرکز پنجاب یونیورسٹی کا وحدت روڈ پر واقع امتحانی ہال ہے، جہاں 3,779 خواتین امیدوار امتحان دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے دیگر مراکز میں کامسیٹس یونیورسٹی، ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ، گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج گلبرگ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، ڈی پی ایس ٹاؤن شپ اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج فار ویمن، کینٹ شامل ہیں۔
پنجاب بھر میں 4,000 سے زائد اساتذہ نگران کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جن میں سے 1,000 کو لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔
نگرانی کرنے والے عملے کی تعیناتی ہائر ایجوکیشن اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے کی گئی ہے۔ یو ایچ ایس کے سینئر فیکلٹی اور اہلکاروں کو فوکل پرسنز مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران ٹیسٹ کی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان میں‌خوفناک وبائی مرض کے کیسز میں‌اضافہ، پریشان کن خبر

اس کے علاوہ، 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ایم ڈی کیٹ کے انتظامات کی نگرانی کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جن میں ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور سٹی پولیس افسران (سی پی اوز) سیکیورٹی اور پارکنگ کے انتظام کے ذمہ دار ہوں گے۔
یو ایچ ایس نے امیدواروں کو پہلے ہی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ ٹیسٹ صبح 10:00 بجے شروع ہوگا اور دوپہر 1:30 بجے ختم ہوگا۔
ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلے کے لیے ہر امیدوار کو ایم ڈی کیٹ (میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ٹیسٹ) میں کم از کم 55% نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں، جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 50% امیدوار 3,616 سرکاری کالجوں کی نشستوں اور 5,025 نجی کالجوں کی نشستوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button