
گزشتہ چند ہفتوں میں ایسا چوتھی بار دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی دستیاب قیادت کی جانب سے جلسے کی کال دی جاتی ہے، اس حوالے سے عدالتی معاونت بھی طلب کی جاتی ہے۔
حکومت سے اجازت نہ ملنے کے بعد بالاآخر عدالتی راستہ استعمال کیا جاتا ہے۔ عدالت جلسے کی اجازت دیتی ہے لیکن عین وقت پر این و سی کینسل ہو جاتا ہے اور انتظامیہ جلسے کی اجازت نہیں دیتی یا پھر خود پی ٹی آئی جلسے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ ایسا کرنے سے ووٹرزکا مورال ڈاؤن ہورہا ہے اور خطرہ پیدا ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی سٹریٹ پاور کھو نہ دے۔
یوں تو عمران خان ہی پی ٹی آئی میں عوام کو باہر نکال سکتے ہیں۔ ان کے بعد یہ ہنر شیر افضل مروت کے پاس بھی ہے لیکن وہ پنجاب کی دستیاب قیادت کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے اپنا اثرو رسوخ استعمال نہیں کر پاتے۔
گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا این و سی منسوخ کیئے جانے کے بعد علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، اور شیر افضل مروت سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج پھر صبح پی ٹی آئی کی دستیاب قیادت نے جلسہ ملتوی کردیا۔
یہ جلسہ ایک ایسی وقت میں کینسل کیا گیا جب بقیہ صوبوں سے مشکلات برداشت کر کے اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے یا پہنچ چکے تھے۔ یوں صبح صبح اعظم سواتی عمران خان سے ملتے ہیں اور بیرسٹر گوہر کے ہمراہ جلسہ منسوخی کا اعلان کرتے ہیں اور 8 ستمبر کو جلسے کی نئی تاریخ بھی دے دیتے ہیں۔
جلسہ منسوخی پر پی ٹی آئی کارکنان برس پڑے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت میں بھی اختلاف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جلسہ کینسل کرنا زیادتی ہےکیونکہ لوگ دور دراز سے آئے ہیں اور وہ شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:جلسے سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، شیر افضل مروت انڈر گراؤند
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی جلسہ کینسل کرنے کے معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کر دیا۔ سوشل میڈیا پروائرل آڈیو میں انہوں نے پی ٹی آئی کی دستیاب قیادت کے رویے پر سوالات اٹھا دیئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کا عمران خان کو جیل سے نکالنے کو کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صبح 7.30بجے اعظم سواتی جیل میں عمران خان سے ملنے کیوں گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ جیل میں عمران خان سے پوچھنے کیوں جاتے ہیں۔
پے درپے جلسوں کی منسوخی کے باعث محسوس ہورہا ہے کہ عمران خان کی رہائی تک پی ٹی آئی کی دستیاب قیادت سٹریٹ پاور کھو دے گی۔ فیصل خان نامی ایک پی ٹی آئی ورکر نے ایکس پر پی ٹی آئی کی دستیاب قیادت سے قرآن پر حلف دینےکی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلسہ منسوخ کریں تب ہم یقین کر لیں گے ورنہ آپ لوگ مزید بھروسے کے لائق نہیںہیں۔