شعیب اختر نے کس کھلاڑی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی دیکھنے کے بعد، سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بابر اعظم کی کپتانی پر شدید تنقید کی ہے، جس کے بعد کرکٹ کی دنیا میں ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔
شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں، "میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ وہ آئن اسٹائن کون تھا؟” شعیب اختر نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کی کپتانی کے لیے کوالیفائی کرتے بھی تھے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ضروری معلومات پتہ بھی ہیں؟ میری رائے کے مطابق بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔”
مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کو شکست پر کیا سزا ملنی چاہیے؟ بڑے کھلاڑی کا مشورہ
اس کے علاوہ، سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے بھی بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے۔ میرے خیال سے بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے لیے زیادہ بہتر ہیں اور وہ ایک اچھے ٹیسٹ کرکٹر ہوسکتے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ پاکستان نے فلوریڈا میں منعقدہ گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، مگر اس کے باوجود ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اس مایوس کن کارکردگی کے بعد، بابر اعظم کی کپتانی پر بہت سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔پاکستانی شائقین کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔ یا پھر ٹیم میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں جو ان کی قیادت میں بہتری لا سکیں۔